ملازمت

کمپنی کے غیر حاضری ایام کی تنخواہ لینے کا حکم

فتوی نمبر :
14957
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کمپنی کے غیر حاضری ایام کی تنخواہ لینے کا حکم

السلام علیکم!
میں ایک کمپنی میں پرمننٹ انجنئیر کے عہدے پر فائز ہوں، میں کمپنی کی طرف سے بغداد میں کام کر رہا ہوں ، ٹھیکے کے مطابق کمپنی میرے سب دستاویزات ویزہ ، ٹیکٹ) کی ذمہ دار ہے، یعنی اگر میں کہیں سفر کروں تو کمپنی مجھ کو اس سفر کے لئے درکار دستا ویزات بنا کر دے گی، مگر دسمبر 2011 میں کمپنی کی غلطی کی وجہ سے ویزہ کمپلیٹ نہ ہو سکا اور اس وجہ سے مجھ کو نومبر کے 15 دن اور دسمبر کے 31 دن پاکستان میں گزارنے پڑے، اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نے چونکہ یہ دن اپنے گھر میں گزارے، کمپنی کی غلطی سے تو کیا میں نومبر اور دسمبر کی تنخواہ کا حقدار ہوں ؟ یعنی یہ پیسہ ناجائز تو نہ ہوگا؟ اس میں ایک بات اور میں نے تھوڑی سستی یہ کی کہ بوجہ 20 دسمبر کا ٹکٹ لینے کے میں نے 31 دسمبر کا ٹکٹ لیا ، تاکہ اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت مزید گزارلوں (کمپنی کو اس کا نہیں پتا کہ میری تنخواہ ٹوٹل تین ہزار ڈالر ہے یعنی سو ڈالر ایک دن کے لیے کھانا اور رہائش اس کے علاوہ ہے۔
تنقیح: (۱) کیا کمپنی کی طرف سے ان ایام کی تنخواہ دینے یا نہ دینے کے بارے میں کوئی وضاحت بیان کی گئی ہے؟ (۲) اگر ہاں تو وہ کیا ہے؟ (۳) اگر کمپنی کو آپ کے ۲۰ دسمبر کے بعد کی چھٹی کے بارے میں معلوم ہو جائے تو ضابطہ کے مطابق اس کا طرز عمل کیا ہوگا؟ براہ کرم پہلے مذکور بالا ان تنقیحات کی واقعی وضاحت کر کے ای میل کر دیں، اس کے بعد آپ کے سوال کا حکم شرعی بھی بیان کر دیا جائےگا۔
جواب تنقيح: ۱۔ کمپنی کے منیجر نے مجھ کو بتایا کیونکہ میں پرمننٹ ملازم ہوں اس لیے مجھ کو تنخواہ لے لینی چاہیے ، میرے معاہدے میں لکھا ہے کہ کمپنی میرے تمام دستاویزات کی ذمہ دار ہوگی، مگر کمپنی کی سستی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا، میں نے اپنے مالک سے بات کی کہ مجھے تنخواہ چاہیے اور ان کو بتایا کہ یہ غلطی ساری کمپنی کی ہے تو انہوں نے مجھ کو تنخواہ دیدی۔
۲۔ کمپنی والوں نے کچھ نہیں کہا بلکہ میں نے خود ان کو بتایا کہ غلطی ان کی ہے تو انہوں نے تنخواہ ادا کر دی۔
۳۔ اگر کمپنی کو 20 دسمبر کے بعد کی چھٹی کا معلوم ہو جائے تو شاید مجھ کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے یا پھر وہ صرف تنبیہہ کر کے چھوڑ دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر چھٹیاں واقعۃً کمپنی کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کی ہوں اور کمپنی مالکان نے اپنی اس کوتاہی کو تسلیم کرتے ہوئے ان ایام کی تنخواہ سائل کو دیدی ہو تو سائل کے لیے یہ تنخواہ لینا جائز اور درست ہے، البتہ بیس تا اکتیس دسمبر کی چھٹی سائل کی اپنی غفلت کی وجہ سے ہے ،اس لئے ان ایام کی تنخواہ لینا اس کے لیے جائز نہیں، بلکہ جو تنخواہ لی ہے اس میں سے دس دنوں کی تنخواہ کمپنی مالکان کو واپس کر دے اور اگر بتا دینے میں نوکری سے برخواست ہو جانے کا اندیشہ ہو تو غیر محسوس طریقے سے دیدینا چاہیے تاکہ مواخذہ اخروی سے سبکدوش ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: قلت: فعلى هذا إذا ترك صاحب الوظيفة مباشرتها في بعض الأوقات المشروط عليه فيها العمل لا يأثم عند الله تعالى غايته أنه لا يستحق المعلوم اھ (5/ 265)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): أما لو شرط شرطا اتبع كحضور الدرس أياما معلومة في كل جمعة فلا يستحق المعلوم إلا من باشر خصوصا إذا قال من غاب عن الدرس قطع معلومه فيجب اتباعه اھ (4/ 419)
وفيه ايضاً : و في فتاوى الحانوتي يستحق المعلوم عند قيام المانع من العمل ولم يكن بتقصيره سواء كان ناظرا أو غيره كالجابي. (4/ 372)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی محمد عمر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14957کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات