السلام علیکم ! اگر کسی شخص سے ظہر کی چار سنتیں رہ جائیں اس لۓ کہ اگر وہ سنتیں شروع کرے گا تو ممکن ہے کہ اس سے جماعت رہ جائے ،پھر وہ جماعت کےبعد ان سنتوں کو کیسے ادا کرے ؟یعنی پہلے دو سنتوں کو پڑھے ، پھر چار رکعت کو ، یا پہلے چار رکعت سنت پڑھے اور پھر دو سنتیں پڑھیں ؟
دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں ، لیکن مفتیٰ بہ قول یہ ہے کہ پہلے چار پھر دو رکعات پڑھے۔
فی الفتاوى الهندية : و أما الأربع قبل الظهر إذا فاتته وحدها بأن شرع في صلاة الإمام و لم يشتغل بالأربع فعامتهم على أنه يقضيها بعد الفراغ من الظهر مادام الوقت باقيا و هو الصحيح هكذا في المحيط و في الحقائق يقدم الركعتين عندهما و قال محمد - رحمه الله تعالى - يقدم الأربع و عليه الفتوى . كذا في السراج الوهاج . (1/ 112)۔
فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ اوقات نماز 0اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟
یونیکوڈ اوقات نماز 0حنفی شخص کے لئے شافعی المسلک امام کی اقتداء میں وقت داخل ہونے سے پہلے نماز پرھنے کا حکم
یونیکوڈ اوقات نماز 0