احکام جہاد

دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

فتوی نمبر :
17998
| تاریخ :
عبادات / جہاد / احکام جہاد

دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

میں نے سنا ہے کہ اسلام میں جب جہاد کے بعد جو لوگ پکڑے جاتے ہیں ، اگر ان میں عورتیں ہوں، تو وہ مسلمانوں پر حلال ہیں اس کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ان سے جماع کرنا حلال ہے ؟
اگر آپ ہاں کہتے ہیں، تو میرا آپ سے سوال ہے کہ یہ تو زنا ہے، کیا کسی سے زنا حلال ہو سکتا ہے؟ جبکہ اسلام تو عورتوں کے بارے میں بہت اچھی باتیں کہتا ہے، اسلام نے ہی تو عورتوں کو ان کا حق دلوایا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دورانِ جہاد جب کفار مسلمانوں کے ہاتھ قیدی ہو جاتی ہیں، تو وہ بھی مالِ غنیمت میں شامل ہو کر مجاہدین میں تقسیم ہوتے ہیں ، ان میں سے مردوں کو غلام اور عورتوں کو بطورِ باندی رکھا جاتا ہے ،اور اگر یہ باندی مجوسیہ یا مشرکہ نہ ہو تو استبراء کے بعد اس کے ساتھ ہمبستری بھی جائز ہے ، اور یہ زنا نہیں ،بلکہ یہ ان دو مواقع میں سے ایک ہے ،جس کو قرآن نے مسلمانوں کے لئے بطورِ جنسی خواہش پورا کرنے کی اجازت دی ہے ،اس کو زنا سمجھنا اسلام سے دوری اور جہالت پر مبنی ہے، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : {وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ (5) إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ } [المؤمنون: 5، 6]۔
وقال الله تعالى : {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ } [النساء: 24]۔
و في أحكام القرآن للجصاص: تحت ہذہ الآیة: ﴿والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم﴾ عن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه وسلم بعث جيشا إلى أوطاس فلقوا عدوا فقاتلوهم وظهروا عليهم فأصابوا منهم سبايا لهن أزواج من المشركين فكان المسلمون يتحرجون من غشيانهم فأنزل الله تعالى والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم أي هن لكم حلال إذا انقضت عدتهن وقد ذكر أن أبا علقمة هذا رجل جليل من أهل العلم وقد روى عنه يعلى ابن عطاء وروى هو هذا الحديث عن أبي سعيد وله أحاديث عن أبي هريرة وهذا حديث صحيح السند قد أخبر فيه بسبب نزول الآية اھ (3/ 81)۔
و في الفتاوى الهندية: والمراد بالأمة هاهنا هي التي يحل له وطؤها وأما إذا كانت لا تحل له كأمته المجوسية أو المشركة اھ (5/ 327)۔
و في الدر المختار: (من) ملك استمتاع (أمة) بنوع من أنواع الملك كشراء وإرث سبي (الی قوله) (ولو بكرا أو مشرية من عبد أو امرأة) (الی قوله) (أو من مال صبي) ولو طفله (حرم عليه وطؤها و) كذا (دواعيه) في الأصح لاحتمال وقوعها في غير ملكه بظهورها حبلى (حتى يستبرئها بحيضة فيمن تحيض وبشهر في ذات أشهر) (6/ 375)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 17998کی تصدیق کریں
0     681
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لونذی (باندی) سے صحبت کرنا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 1
  • دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • خود کش حملہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے معانی اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہےَ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کیا اسلام بزورِ تلوار پھیلا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے متعلق کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی باندیوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • ہشت گردوں کو قتل کرنے اور ان کے خلاف جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کفار کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی فرضیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہادپر جانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہاد کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کیا پاکستانیوں پر جہاد فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض عین ہوتا ہے اور والدین کی اجازت کے بغیر جہادکرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کنیز اور باندی سے مباشرت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کےبغیر جہاد پر جانے کاحکمْ

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • گنا ہوں سے بچنے کے لئے جہاد پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں باندیوں کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی فرضیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا مذاق اڑانا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات