۱۔ السلام علیکم! سورتِ فاتحہ کے بعد آخر میں ’’آمین‘‘ کس طرح پڑھی جاتی ہے، مین کی میم پر ’’شد‘‘ کے ساتھ یا اس کے بغیر ؟
۲۔کیا کلمہ طیبہ کے بعد ﷺ پڑھنا صحیح ہے ؟ کیونکہ حضرت محمدﷺ کے نام (مبارک) کے ساتھ درود پڑھنا چاہیۓ۔
۱۔ آمین میں ’’میم‘‘ غیر مشدد ہے اور غیر مشدد ہی پڑھنا چاہیۓ۔
۲۔ درود شریف اگرچہ پڑھنا جائز ہے ، مگر ایسے اتصال کے ساتھ اور ایسے انداز میں نہ پڑھا جائے جس سے وہ کلمہ کا جزء معلوم ہونے لگے ، اس لۓ بہتر یہ ہے کہ ایسے مواقع پر درود شریف فقط دل میں پڑھا جائے۔
فی سنن الترمذي : عن وائل بن حجر ، قال : سمعت النبي صلى الله عليه و سلم قرأ : ﴿غير المغضوب عليهم و لا الضالين﴾، فقال : آمين ، و مد بها صوته .
و فی حاشیة هذا الحدیث :و قوله : "آمين" بالمد و التخفيف في جميع الروايات ، و عن جميع القراء (إلی قوله) و أما امین بالمد و التشدید فهو خطأ فی هذا المحل و اختلف فی فساد صلاة من یقول به و الأصح عدم فسادها اھ (۱/ ۳۴)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0