حلالہ اور طلاق مغلظہ

ایک نشست میں تین سے زائد مرتبہ طلاق دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

فتوی نمبر :
2226
| تاریخ :
2006-03-14
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

ایک نشست میں تین سے زائد مرتبہ طلاق دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

جناب مفتی صاحب !آج سے تین سال پہلے میں نے ایک ہی نشست کے دوران اپنی بیوی کو 6 دفعہ یہ بولا "کہ تم کو میری طرف سے طلاق ہے" براہ مہربانی اللہ تعالٰی اور اسکے رسول محمد صلی علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق مجھے یہ بتائیں کہ کیا ہمارے درمیان طلاق ہوگئی ہے یا نہیں ؟ اگر ہوگئی ہے تو اب تک ہمارا ایک ساتھ رہنا کیسا ہے اللہ تعالٰی آپکو جزائے خیر دے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

احادیثِ صحیحہ اور اقوالِ صحابہ و تابعین کی روشنی میں باتفاقِ ائمہ اربعہ رحمہم اللہ ایک ہی نشست یا ایک ہی جملہ میں تین طلاق دینے سے شرعاً تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں-
لہذا صورتِ مسئولہ میں شخص ِمذکور کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوباره با ہم عقد ِنکاح بھی نہیں ہو سکتا ، اس لئے دونوں میاں بیوی پر لازم ہیکہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور اب تک طلاق کے بعد ساتھ رہنے سے جو گناہ ہو چکا ہے اس پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کریں اور عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ جہاں چاہے اپنا عقد نکاح بھی کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال تعالی :{فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ } [البقرة: 230]
وفی الھدایة:وان کان الطلاق ثلثا فی الحرۃ اواثنتین فی الامة لم تحل له حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحا صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا اھ (2/399) .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2226کی تصدیق کریں
0     532
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات