مکروہات

سمندری جھینگے کاحکم

فتوی نمبر :
2277
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

سمندری جھینگے کاحکم

سمندری جھینگا حلال ہے، یا حرام ہے ،یا مکروہ ؟
(۲) کسی مکروہ چیز کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے ؟
(۳) نمازی کے آگے سے گزرنا گناہ ہے ،تو کیا اس نمازی کی نماز میں بھی کوئی فرق پڑتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فقہاءِ احناف کے نزدیک سمندری جانوروں میں سے جو مچھلی (سمک) کی تعریف میں داخل ہے وہ حلال ہے ، ائمۂ ثلاثہ کچھ استثنائی جانوروں کے علاوہ تمام سمندری جانوروں کی حلت کے قائل ہیں، تاہم جھینگے کی حلت کے بارے میں اختلاف ہے ، جن حضرات نے ماہرین لغت کی تحقیق کے مطابق اُسےمچھلی میں شمار کیا ہے، ان کے ہاں حلال ہے ، اور جن حضرات نے ماہرین حیوانات کی رائے کو مانتے ہوئے اُسے خارج کر دیا ہے اُن کے ہاں یہ مکروہِ تحریمی ہے، اس اختلاف رائے کی بنا پر جھینگا حرام تو نہیں کہلا ئیگا، البتہ اس کے کھانے سے احتراز اولی اور احوط ہے۔
(۲) مکروہ چیز سے کیا مراد ہے ، وضاحت لکھ کر بھیج دیں ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
(۳) اس عمل سے نمازی کی توجہ بٹتی اور اُس کے خشوع میں خلل پڑتا ہے تاہم اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " أحلت لنا ميتتان ودمان: الميتتان: الحوت والجراد والدمان: الكبد والطحال ". رواه أحمد وابن ماجه والدارقطني (2/ 1203)-
و في تكملة فتح الملهم: غير أن الاجتناب عن أکله احوط و أولی وأحری اھ (۳/ ٥١٤ )-
وفي الدر المختار: (ولا يفسدها نظره إلى مكتوب وفهمه) ولو مستفهما وإن كره (ومرور مار في الصحراء أو في مسجد كبير بموضع سجوده) في الأصح (أو) مروره (بين يديه) إلى حائط القبلة (في) بيت و (مسجد) صغير، فإنه كبقعة واحدة (مطلقا) (1/ 634)-
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله أو مروره إلخ) مرفوع بالعطف على مرور مار: أي لا يفسدها أيضا مروره ذلك وإن أثم المار. (1/ 634)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2277کی تصدیق کریں
0     646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات