مکروہات

بالوں پر خضاب لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
2294
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بالوں پر خضاب لگانے کا حکم

کیا بالوں کو رنگنے کی اسلام میں اجازت ہے؟ جیسے کالا رنگ، مہندی یا کالا کولا وغیرہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بالوں کو خضاب لگانے کے بارے میں تفصیل ہے، اور وہ یہ ہے کہ خالص سیاہ خضاب لگانا جمہور آئمہ اور مشایخ کے نزدیک مکروہ ہے، جبکہ امام ابو یوسف اور دوسرے بعض مشایخ بیوی کی خوش دلی کے لئے اس کو جائز کہتے ہیں، تاہم احتیاط اور فتوی اس بات پر ہے کہ غازی کے سوا دوسرے لوگوں کو سیاہ خضاب لگانا مکروہِ تحریمی ہے، جس سے احتراز کرنا ضروری ہے، اور خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دوسرے کسی بھی رنگ کا خضاب یا مہندی وغیرہ لگانا بلا شبہ جائز بلکہ مستحب ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي مشكاة المصابيح: وعن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أحسن ما غير به الشيب الحناء والكتم» . رواه الترمذي وأبو داود والنسائي (2/ 1265)۔
وفيھا أیضا: وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «يكون قوم في آخر الزمان يخضبون بهذا السواد كحواصل الحمام لا يجدون رائحة الجنة» . رواه أبو داود والنسائي (2/ 1265)۔
وفيھا أیضا: وعن جابر قال: أتي بأبي قحافة يوم فتح مكة ورأسه ولحيته كالثغامة بياضا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «غيروا هذا بشيء واجتنبوا السواد» . رواه مسلم اھ (2/ 1261)۔
و في الدر المختا: (اختضب لأجل التزين للنساء والجواري جاز) في الأصح ويكره بالسواد اھ (6/ 756)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله جاز في الأصح) وهو مروي عن أبي يوسف فقد قال: يعجبني أن تتزين لي امرأتي كما يعجبها أن أتزين لها والأصح أنه لا بأس به في الحرب وغيره واختلفت الرواية في أن النبي - صلى الله عليه وسلم - فعله في عمره والأصح لا وفصل في المحيط بين الخضاب بالسواد قال عامة المشايخ: إنه مكروه وبعضهم جوزه مروي عن أبي يوسف، أما بالحمرة فهو سنة الرجال وسيما المسلمين اهـ منح ملخصا و في شرح المشارق للأكمل والمختار أنه - صلى الله عليه وسلم - خضب في وقت، وتركه في معظم الأوقات، ومذهبنا أن الصبغ بالحناء والوسمة حسن كما في الخانية قال النووي: ومذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل والمرأة بصفرة أو حمرة وتحريم خضابه بالسواد على الأصح لقوله - عليه الصلاة والسلام - «غيروا هذا الشيب واجتنبوا السواد» اهـ قال الحموي وهذا في حق غير الغزاة ولا يحرم في حقهما للإرهاب ولعله محمل من فعل ذلك من الصحابة اھ (6/ 756)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2294کی تصدیق کریں
0     493
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات