کسی کو یہ کہہ دینا کہ " اگر تم میں ایمان ہو تو یہ کام کرو، اگر ایمان ہے تو یہ کام نہ کرو وغیرہ" شریعت میں اس کی کیا حیثیت ہے ؟ اگر ایک آدمی ایسا کہتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ ایمان سے میرا مطلب غیرت وغیرہ ہے تو کیا یہ کہنا جائز ہے؟
سوال میں مذکور الفاظ عموماً کسی کو ابھارنے اور غیرت دلانے کے لیے بولے جاتے ہیں اور اس سے یہی مراد بھی لئے جاتے ہیں ،مگر اس طرح کے طرز گفتگو کا بسا اوقات بر انتیجہ نکلتا ہے اور اس میں ایذاء مسلم بھی ہے اس لیے اس سے احتراز بہتر ہے۔