کھیل کود کے آداب و احکام

دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

فتوی نمبر :
26408
| تاریخ :
2020-10-26
آداب / آداب زندگی / کھیل کود کے آداب و احکام

دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

السلام علیکم ! ہمارے گھر میں ٹی وی ہے جس کمرے میں یہ ملعون ٹی وی رکھا ہوا ہے اس کمرے میں قرآن کریم بھی رکھا ہوا ہے، تو میں اس کو گھر سے نکالنا کی ترکیب سوچتا رہتا ہوں، ایک دن ایسا ہوا اس کمرے میں کوئی نہیں تھا تو میں نے یہ سوچا کہ میں قرآن کی تلاوت شروع کر دیتا ہوں تاکہ میرے گھر والے ٹی وی چالو نہ کر سکیں، لیکن میرے بھائی نے آکر ٹی وی کھولا اور ریسلنگ(کشتی) دیکھنا شروع کیا، جس میں میوزک (موسیقی)ہوتا ہے اور آواز بھی تیز کر دی تو میں مجبوراً ادھر سے چلا گیا۔ اس صورتِ حال میں میرے طریقے اور بھائی کے رویہ کا کیا حکم ہے؟کیا یہ قرآن کی بے حرمتی نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سائل ٹی وی والے کمرے میں تلاوت کر رہاتھا تو اس کے بھائی کا مذکور عمل بلاشبہ ناجائز اور قطعاً نامناسب حرکت ہے، اسے اپنے کیے پر ندامت کے ساتھ توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے اس قسم کی کاموں سے احتراز چاہیے۔
اور سائل نے جو کیا بلاشبہ درست اقدام ہے اُسے ایسے ہی کرنا چاہیے،تاہم گھر کے دیگر افراد کو بھی ترغیب دے کر اس ملعون چیز کو گھر سے نکالنے پر آمادہ کر لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے، چنانچہ اس سلسلہ میں انہیں ترغیب و ترہیب بیان کر کے اور اس کے نقصانات بتا بتا کر آمادہ کرنا زیادہ مفید رہےگا۔والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد اللہ ظفر ہاشمی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26408کی تصدیق کریں
0     968
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • اسنوکر کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • فارغ اوقات میں بطورِ تفریح کمپیوٹر گیم کھیلنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • لڈو کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات