کھیل کود کے آداب و احکام

روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
70910
| تاریخ :
2024-02-13
آداب / آداب زندگی / کھیل کود کے آداب و احکام

روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

روزے میں کس طرح کے گیم کھیلنا جائز نہیں ہے ؟ فائرنگ والے گیم کھیل سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

رمضان المبارک اللہ رب العزت کی بے شمار رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے ، اس کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے،جس میں عبادات اور طاعات کے ذریعہ ان ثمرات اور برکات کے حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ،لہذا رمضان المبارک کے ان قیمتی لمحات کو عبادات کے بجائے گیم اور دیگر فضول ولایعنی چیزوں میں خرچ کرنا ایک مسلمان کی شایان شان نہیں ، خاص طورپر اس طرح کے گیم کھیلنا جن کے بیک گراونڈمیں میوزک یا اس میں نامحرم عورتوں کی تصاویر وغیرہ بھی ہوں ، ان غیر شرعی امور پر مشتمل ہونے کی وجہ ایسے گیم ناجائز بھی ہیں ، اس لئے اس طرح کے گیم کھیلنے سے مکمل اجتناب چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار: (و) كره تحريما (اللعب بالنرد و) كذا (الشطرنج) وهذا إذ لم يقامر ولم يداوم ولم يخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع اھ (کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع ج6ص394 ط:سیعد)۔
وفی ردالمحتار: (قوله والشطرنج) معرب شدرنج، وإنما كره لأن من اشتغل به ذهب عناؤه الدنيوي، وجاءه العناء الأخروي فهو حرام وكبيرة عندنا، وفي إباحته إعانة الشيطان على الإسلام والمسلمين كما في الكافي قهستاني اھ(فصل فی البیع ج6 ص394ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70910کی تصدیق کریں
0     859
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • اسنوکر کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • فارغ اوقات میں بطورِ تفریح کمپیوٹر گیم کھیلنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • لڈو کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات