کھیل کود کے آداب و احکام

اسنوکر کھیلنے کا حکم

فتوی نمبر :
72508
| تاریخ :
2024-04-15
آداب / آداب زندگی / کھیل کود کے آداب و احکام

اسنوکر کھیلنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اسنوکر گیم ( snooker game) کھیلنا جائز ہے ؟جیسا کہ ہم نے پڑھا ہے گوٹیوں والی گیم کھیلنا حرام ہے، اسنوکر میں 11 چھوٹی چھوٹی بالز ہوتی ہیں، کیا بنا جوا اور بنا شرط لگائے کھیل سکتے ہیں؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعتِ مطھرہ نے ہر ایسے کھیل کی جس میں مصلحتِ دینی یا دنیوی ہو اجازت دی ہے، بشرطیکہ اس میں نہ تو کسی معصیت کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو اور نہ ہی اتنا انہماک ہو کہ جس سے نماز یا کسی دوسرے فرض و واجب میں خلل پڑتا ہو، لہذا اس قسم کا کھیل کھیلنے کی فی نفسہ اجازت ہے، لیکن اگر اس کھیل کے بجائے کوئی اور کھیل کھیلا جائے جس میں جسمانی ورزش بھی ہو تو وہ زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃفتح الملہم : وعلی ھذا الاصل فالألعاب التی یقصد بھا ریاضۃ الأبدان او الأذھان جائزۃ فی نفسھا، مالم تشتمل علی معصیۃ أخری، وما لم یؤد الانھماک فیھا إلی الإخلال بواجب الإنسان فی دینہ ودنیاہ، واللہ سبحانہ أعلم اھ (کتاب الشعر حکم الألعاب فی الشریعۃ ج 4 صـ 436 ط: دار العلوم کراتشی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72508کی تصدیق کریں
0     1028
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دورانِ تلاوت بلند آواز میں ٹی وی چلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • اسنوکر کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • فارغ اوقات میں بطورِ تفریح کمپیوٹر گیم کھیلنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • روزہ میں کس طرح کا گیم کھیل سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
  • لڈو کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   کھیل کود کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات