چندہ

موت یا کسی حادثہ کی صورت میں تعاون کے لیے ماہانہ چندہ جمع کرنا

فتوی نمبر :
27110
| تاریخ :
2015-11-24
معاملات / امانات / چندہ

موت یا کسی حادثہ کی صورت میں تعاون کے لیے ماہانہ چندہ جمع کرنا

سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ادھر سعودی عرب میں ہمارے پاکستانی لوگوں نے چندہ کے نام سےایک انجمن بنایا ہے اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک رجسٹر میں لوگ نام لکھ دیتے ہیں اس مقصد کے لیے کہ رجسٹر میں درج شدہ لوگوں میں سے اگر کوئی فوت ہو جائے تو باقی لوگ لازماً اس کے لیے چندہ ادا کریں گے اگر کوئی بندہ چندہ ادا نہ کرتا ہو تو جب یہی بندہ فوت ہو جائے تو کسی پر بھی اس کے لیے چندہ ادا کرنا لازم نہ ہوگا اب پوچھنا یہ ہے کہ اس انجمن میں حصہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موت یا کسی حادثہ کی صورت میں تعاون کے لیے ماہانہ چندہ جمع کرنا امداد باہمی کی ایک صورت ہے جو شرعاً بھی جائز اور درست ہے مگر اس کے لیے لوگوں کو مجبور کرنا اور جو لوگ اس میں حصہ دار نہ بنیں ان کا بائیکاٹ کرنا اور لوگوں کو ان کے ساتھ تعاون سے روکنا جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح لمسلم: عن أبی ھریرۃ قال قال رسول اللہﷺ من نفس عن مؤمن کربۃ من کرب الدنیا نفس اللہ عنہ کربۃ من کرب یوم القیمۃ (إلی قولہ) واللہ فی عون العبد ما کان العبد فی عون أخیہ (ج:۲ ص:۳۴۵)
وفی شرح مسلم: وفیہ فضل قضاء حوائج المسلمین ونفعہم بما تیسر من علم أو مال أو معاونۃ أو اشارۃ بمصلحۃ أو نصیحۃ وغیر ذلک (ج:۲ ص:۳۴۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ناصر سینا محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27110کی تصدیق کریں
0     1089
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موت یا کسی حادثہ کی صورت میں تعاون کے لیے ماہانہ چندہ جمع کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • امانت (چندہ ) کی رقم میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • چندے کے پیسوں سے ادارہ چلانے اور اپنی تنخواہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • میت کمیٹی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • کسی طالب علم کا اپنی ذات کیلئے چندہ کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • مسجد کے چندہ سے امام مسجد کی معاونت کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • مدرسہ کے چندہ سے طلباء کو عصری تعلیم دلوانا

    یونیکوڈ   چندہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات