چندہ

فلسطین کی امداد کے نام پر جمع کئے ہوئے چندہ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
99393
| تاریخ :
2026-09-14
معاملات / امانات / چندہ

فلسطین کی امداد کے نام پر جمع کئے ہوئے چندہ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
استفتاء:
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے عوام سے چندہ جمع کیا جاتا ہے، جس سے مستحقین تک نقد رقم یا اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے بعض افراد بطور اسٹاف خدمات انجام دیتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ:
1. کیا فلسطین کے نام پر جمع کیے گئے چندے سے اس امدادی کام پر مامور اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنا شرعاً جائز ہے؟
2. اگر یہ جائز نہیں تو اس کی کیا صورت ہو سکتی ہے کہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہیں اور اسٹاف کی تنخواہیں بھی شرعی طور پر ادا کی جا سکیں؟
3. کیا چندہ جمع کرتے وقت ڈونرز کو یہ وضاحت کر دینا کافی ہوگا کہ چندے کا ایک مقررہ حصہ انتظامی اخراجات اور اسٹاف کی تنخواہوں پر صرف کیا جائے گا؟ نیز اس سلسلے میں زکوٰۃ اور نفلی صدقات کے احکام میں کیا فرق ہے؟
براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے جمع کیے گئے چندے سے اس امدادی کام پر مامور اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم چندے کے متعین مصرف اور صراحۃً یا دلالۃً حاصل شدہ اجازت پر موقوف ہے، چنانچہ اگر چندہ عمومی طور پر فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لیے جمع کیا گیا ہو اور چندہ دینے والے صراحۃً اس کی وضاحت کردیں کہ اسی چندے کا ایک مقررہ حصّہ انتظامی کاموں پر مامور عملے کی تنخواہوں وغیرہ میں صرف ہوگا یا دلالۃً وعرفاً اس کی اجازت ہو تو نفلی صدقات اور عام عطیات میں بقدرِ ضرورت مذکورہ اخراجات اسی رقم سے پورے کرنے کی گنجائش ہوگی، لیکن اگر صراحۃً یا دلالۃً اس کی اجازت نہ ہو، بلکہ چندہ دہندگان چندہ جمع کرنے والوں کو بلامعاوضہ کام کرنے والے رضاکار سمجھ کر چندہ دیتے ہوں تو ایسی صورت میں چندے کی رقم سے اسٹاف کی تنخواہیں یا دیگر انتظامی اخراجات ادا کرنا جائز نہیں ہوگا۔جبکہ زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ میں چونکہ کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو مالک بنانا لازم ہے، اس لیے زکوٰۃ و صدقاتِ واجبہ کی رقم اجازت کے باوجود تملیکِ شرعی کے بغیر عملے کی تنخواہوں وغیرہ یا دیگر انتظامی اخراجات میں خرچ کرنا درست نہ ہوگا، اور اس سے زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی ردالمحتار:(4/433) :شرط الواقف کنصّ الشارع.
وفی قانون العدل والانصاف:(34) : شرائط الواقف معتبرۃ اذا لم تخالف الشرع.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99393کی تصدیق کریں
0     68
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موت یا کسی حادثہ کی صورت میں تعاون کے لیے ماہانہ چندہ جمع کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • امانت (چندہ ) کی رقم میں تصرف کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • میت کمیٹی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • کسی کے ذمہ مسجد کا قرض ہو تو چندہ دینے والے لوگ معاف کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • کسی طالب علم کا اپنی ذات کیلئے چندہ کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • مسجد کے چندہ سے امام مسجد کی معاونت کرنا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • مدرسہ کے چندہ سے طلباء کو عصری تعلیم دلوانا

    یونیکوڈ   چندہ 0
  • فلسطین کی امداد کے نام پر جمع کئے ہوئے چندہ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   چندہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات