جناب مفتی صاحب ! کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طوافِ عمرہ تین چکر بے وضو کرنے پر صدقہ لازم ہو گا یا دم ؟ اس میں مفتیٰ بہ قول کونسا ہے ؟ اسی طرح تین یا چار چکر بے وضو کرنے پر اعادہ مستحب ہے یا واجب ؟
ایسے شخص پر ہر چکر کے بدلہ میں نصف صاع گندم صدقہ کرنا لازم ہے، الاّیہ کہ وہ ان چکروں کا اعادہ کرلے تو اس صورت میں صدقہ بھی ساقط ہو جائے گا۔