آیا مردوں کیلئے نچلے ہونٹ سے بال صاف کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ کیا یہ داڑھی میں شمار ہوتا ہے؟
نچلے والے ہونٹ پر جو بال ہوتے ہیں جس کو اردو میں داڑھی بچہ سے تعبیر کرتے ہیں، اس کو صاف کرنا مکروہ ہے، اس لئے اسے مونڈنے وغیرہ سے احتراز چاہئے۔
فی العالمگیریة: ولا یحلق شعر حلقه وعن أبی یوسفؒ لا بأس بذلك ولا بأس بأخذ الحاجبین وشعر وجهه مالم ینشبه بالمخنث كذا فی الینابیع ما ونتف الفنكین بدعة وهما جانبا العنقة وهی شعر الشفة السفلی. (ج۵، ص۳۵۸)