ادیان متفرقہ

معتزلہ اور خوارج کے بنیادی عقائد کیا ہیں

فتوی نمبر :
35833
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ادیان متفرقہ

معتزلہ اور خوارج کے بنیادی عقائد کیا ہیں

معتزلہ اور خوارج کے بنیادی عقائد کے بارے میں بتائیں ۔جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فرقہ معتزلہ کے بارے میں منقول یہ ہے کہ فرقہ معتزلہ دوسری صدی ہجری کے شروع میں معرض ِوجود میں آیا، اس فرقے کا بانی واصل بن عطا ءالغزال تھا، اور اس کا سب سے پہلا پیروکار عمرو ابن عبید تھا، جو حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا شاگرد تھا، لیکن بعد میں ان کی مجلس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، ان لوگوں کو اہل سنت والجماعت کے عقائد سے الگ ہو جانے کی بنا پر معتزلہ کہا جاتا ہے، معتزلہ کے عقائد کی بنیاد عقل پر ہے، اور نقل پر عقل کو ترجیح دیتے ہیں، عقل کے خلاف قطعیات میں تاویلات کرتے ہیں ،اور ظنیات کا انکار کرتے ہیں، اللہ تعالی کے افعال کو بندوں کے افعال پر قیاس کرتے ہیں ،بندوں کے افعال حسن اور قبح کی بنیاد پر اللہ تعالی کے افعال پر حسن اور قبح کا حکم لگاتے ہیں،خلق اور کسب میں کوئی فرق نہیں کرتے ،ان کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی شر کا خالق نہیں ہے ،اگر اللہ تعالی کو خالقِ شرمانیں، تو شر پر لوگوں کو عذاب دینا ظلم ہوگا، جو کہ خلاف عدل ہے، کیونکہ اللہ تعالی عادل ہے، ظالم نہیں ۔
(2):اللہ تعالی کی تمام صفات اور قران کریم مخلوق ہے ،جو کہ توحید کے خلاف ہے۔
(3): اور جو وعید گنہگاروں کے لیے نیز جو وعدے فرمانبرداروں کے لیے کئے گئے ہیں، ان کو معتزلہ اللہ تعالی پر لازم قرار دیتے ہیں، یعنی ان کا اجرا للہ پر لازم ہے۔
(4): امر بالمعروف میں معتزلہ کے نزدیک جن احکامات کے ہم مکلف ہیں، انہی احکام کا دوسروں کو حکم دے سکتے ہیں، اور نہی عن المنکر یہ ہے کہ اگر امام ظلم کرے، تو اس کی بغاوت کر کے اس سے قتال کیا جائے۔
(5) مومن بندہ کسی بھی حال میں ایمان سے نہیں نکلتا۔
خارجی اس شخص کو کہتے ہیں جو امامِ برحق واجب الاطاعت کی بغاوت کر کے ان کی اطاعت سے باہر نکل جائے ،خوارج کا لفظ ان باغیوں کا لقب اور نام بن گیا، جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی بغاوت کر کے ان کی شان میں بہت سی گستاخیاں کیں، پھر آگے چل کر الگ گروہ کی شکل اختیار کی، یہ تقریبًا 12 ہزار لوگ تھے ،ان کے مختلف نام کتابوں میں آتے ہیں، مثلاً محکمہ ،حروریہ، نواصب، اور مارقہ ،وغیرہ۔ان لوگوں کے ظاہری حالات بڑے اچھے معلوم ہوتے ہیں ،اور باطن ان کا اتنا ہی خراب ہوتا ہے، اسی طرح خوارج خلود فی النار کے قائل ہیں۔ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ نبی بعثت سے پہلے نعوذ باللہ کافر ہو سکتا ہے۔ خوارج مرتکب کبیرہ کو کافر اور مخلد فی النار قرار دیتے ہیں ۔اور مومن بندہ کفر میں داخل نہیں ہوتا، خوارج کے ہاں بندہ گناہ کبیرہ اور صغیرہ کرنے سے ایمان سے نکل جاتا ہے ،مزید ان فرقوں کے عقائد کو جہاں معلوم کرنے کے لیے درج ذیل کتابوں کی طرف رجوع کرنا مفید رہے گا ۔جیسے شرح العقائد النسفیہ، شرح الفقہ الاکبر وغیرہ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاۃ المفاتیح: وأعلم أن أصول البدع كما نقل في المواقف ثمانية المعتزلة القائلون بأن العباد خالقوا أعمالهم وبنفي الرؤية وبوجوب الثواب والعقاب وهم عشرون فرقة والشيعة المفرطون في محبة علي كرم الله وجهه وهم اثنان وعشرون فرقة والخوارج المفرطة المكفرة له رضي الله عنه ومن أذنب كبيرة وهم عشرون فرقة الخ، والمعتزلة في نفي الصفات وحدوث الكلام وهم ثلاث فرق اھ (2/54)۔
وفي شرح الفقه الاكبر:فكل ما يحتج به المعتزلة مما يدل على کلام متعلق بمشیئته و قدرتہ وانہ متکلم اذا شاء وانه يتكلم شيأ بعد شيء فهو حق يجب قبوله، وما يقول به من يقول ان كلام اللہ قائم بذاته وانه صفة له والصفة لا یقوم الا بالموصوف فهو حق يجب قبوله والقول به (الى قولہ)وقد خالفت المنزلة في هذين الأصلين. فانكروا ارادة الله للشر،مستدلين على زعم بقوله تعالى وما الله یرید ظلما للعباد (إلى قوله ) قوله المعتزلة ارادة القبيح قبيحة ھونسبه الينا أبالنسبه إلى الله فلیست كذالك(إلى قوله) ان الله يغفر أن يشرك به ويغفر مادون لمن يشاء، بخلاف المعتزلة حيث يوجبون العقوبه على الكبيرة ،وبخلاف الخوارج حيث يخرجون صاحب الكبيرة والصغيرة عن الايمان الخ (ص:85)۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد آصف منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35833کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ جاریہ کا ثواب کب تک ملتا رہے گا؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • قرآن خوانی اور ایصال ثواب - نماز جنازہ کے بعد دعاء

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 1
  • ایصالِ ثواب کا درست طریقہ

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • ایصالِ ثواب بذریعہ تلاوتِ قرآن کریم

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • قرآن خوانی کی رسم کا عمل صحیح ہے؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • کسی کے دین اور مذہب کو گالی دینا

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • عیسائیوں کو مشرک کہا جائے گا یا کافر؟

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • ہندو عورت کی طرف سے کئے گئے اعتراضات کے جوابات

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • قادیانیوں پر کون کون سی پابندیا ں ہیں ؟ اس کی وضاحت

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • معتزلہ اور خوارج کے بنیادی عقائد کیا ہیں

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
  • کاغذات میں مسلمان ہو مگر زبان سے اپنے کو اقلیت والوں میں سے ہونے کو کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان متفرقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات