السلام علیکم! فرض نماز میں ایک سورت کو ایک سے زائد مرتبہ ایک ہی رکعت میں پڑھنا یا چاروں رکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ مثلاً ایک ہی رکعت میں چار پانچ یا زیادہ بار سورتِ اخلاص پڑھ لیں، اسی طرح نفل کے بارے میں کیا حکم ہے؟
۲۔ ایک شخص کو احتلام ہوا، لیکن صبح اس کو یاد نہ رہا ، اس نے وضو کیا سحری کی اور مسجد جا کر تہجد ادا کی ، قرآن پڑھتا رہا ، اذان کے بعد سنت نماز ادا کی ، اور جماعت کھڑی ہونے سے تھوڑی دیر پہلے اس کو یاد آگیا ، لیکن وقت نہ ہونے کی وجہ سے اس نے نماز باجماعت ادا کرلی ، پھر گھر آکر سورج طلوع ہونے کے بعد غسل کرنے کے بعد دوبارہ نماز ادا کر لی ، اس کی نماز اور روزے کے متعلق تفصیل سے آگاہ کریں۔
۱۔ فرض نماز میں ایک ہی سورت کو ایک رکعت میں باربار پڑھنا ، یا نماز کی ہر رکعت میں بلاعذر ایک ہی سورت پڑھنا ، یہ مکروہِ تنزیہی ہے ، جبکہ نفل نمازوں میں بلاکراہت جائز ہے۔
۲۔شخص مذکور کو جب اپنا احتلام یاد آیا تھا ، اس وقت اس کو غسل کرکے وقت کے اندر نماز پڑھنی چاہیۓ تھی، جنابت کی حالت میں جماعت میں شریک ہو کر سخت گناہ کا کام کیا ہے ، اس لۓ اس پر لازم ہے کہ اس عمل پر توبہ و استغفار کرے ، اور آئندہ جنابت کی حالت میں نماز پڑھنے اور تلاوت وغیرہ سے اجتناب کرے، جبکہ لاعلمی میں جنابت کی حالت میں سحری کھانے اور روزہ رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
فی حاشية ابن عابدين : (قوله لا بأس أن يقرأ سورة إلخ) أفاد أنه يكره تنزيها ، و عليه يحمل جزم القنية بالكراهة ، و يحمل فعله - عليه الصلاة و السلام - لذلك على بيان الجواز ، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى - ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ (الناس: 1)- أعادها في الثانية إن لم يختم نهر لأن التكرار أهون من القراءة منكوسا بزازية ، و أما لو ختم القرآن في ركعة فيأتي قريبا أنه يقرأ من البقرة . (1/ 546)۔
و فی التاتارخانیة : و إذا کرر آیة واحدة مرارا فإن کان ذلك فی التطوع الذی یصلی وحده فذلك فی الصلاة المفروضة فهو مکروه ، و هذا فی حالة الإختیار ، أما فی حالة العذر و النسیان فلا بأس به اھ (۲/ ۷۱)۔
و فی الدر المختار : باب شروط الصلاة هي ثلاثة أنواع : شرط انعقاد : كنية ، و تحريمة ، و وقت، و خطبة : و شروط دوام ، كطهارة و ستر عورة ، و استقبال قبلة . (1/ 401)۔
و فی الفتاوى الهندية : و من أصبح جنبا أو احتلم في النهار لم يضره كذا في محيط السرخسي . (1/ 200)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0