سونے جاگنے کے آداب

حاملہ عورت کا رات کو باہر نکلنے کا حکم

فتوی نمبر :
37999
| تاریخ :
آداب / آداب زندگی / سونے جاگنے کے آداب

حاملہ عورت کا رات کو باہر نکلنے کا حکم

السلاعلیکم! سوال یہ ہے کہ کہا جاتا ہے حاملہ عورت کو مغرب کے وقت یا بعد میں یا رات کے وقت گھرسے باہر نہیں نکلنا چاہیئے، ایسا کرنے سے عورت پر اثرات آسکتے ہیں، یا بچے کو نقصان ہوسکتا ہے، شرعی اعتبار سے اس بات کی کیا حیثیت ہے؟ اور کیا اس بات پر یقین اور عمل کرنا بدعت کے زمرے میں آتا ہے؟ پراہ مہربانی رہنمائی فرمائیں؟شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حاملہ عورت کا مغرب کے بعد گھر سے نکلنے کے متعلق ممانعت کی کوئی روایت ہماری نظرسے نہیں گزری، البتہ بچوں کو مغرب ہونے کے وقت باہر بھیجنے کی ممانعت حدیث شریف میں موجود ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: عن جابر رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا استجنح الليل، أو قال: جنح الليل، فكفوا صبيانكم [ص:124]، فإن الشياطين تنتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من العشاء فخلوهم، وأغلق بابك واذكر اسم الله، وأطفئ مصباحك واذكر اسم الله، وأوك سقاءك واذكر اسم الله، وخمر إناءك واذكر اسم الله، ولو تعرض عليه شيئا " الحدیث (ج4 صـ123 باب صفة إبليس وجنوده ط: دار طوق النجاۃ)۔
وفی فتح الباری لابن حجرؒ: قال بن الجوزي إنما خيف على الصبيان في تلك الساعة لأن النجاسة التي تلوذ بها الشياطين موجودة معهم غالبا والذكر الذي يحرز منهم مفقود من الصبيان غالبا والشياطين عند انتشارهم يتعلقون بما يمكنهم التعلق به فلذلك خيف على الصبيان في ذلك الوقت والحكمة في انتشارهم حينئذ أن حركتهم في الليل أمكن منها لهم في النهار لأن الظلام أجمع للقوى الشيطانية من غيره الخ (ج6 صـ341 دار المعرفۃ بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37999کی تصدیق کریں
0     533
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عشاء کی نماز کے بعد کسی کے گھر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   سونے جاگنے کے آداب 0
  • حاملہ عورت کا رات کو باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   سونے جاگنے کے آداب 0
  • مجلس میں آواز کے ساتھ ریح خارج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سونے جاگنے کے آداب 0
Related Topics متعلقه موضوعات