حلالہ اور طلاق مغلظہ

گھر والوں کے اصرار پر طلاق نامہ پڑھے بغیر اس پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
38004
| تاریخ :
2019-10-02
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

گھر والوں کے اصرار پر طلاق نامہ پڑھے بغیر اس پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

زید اپنی بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتا، زید کے گھر والوں نے زور دیا کہ طلاق دو، اور طلاق نامہ بنواکر زید سے دستخط نشان /انگوٹھا لگوا لیا، دستخط کرتے وقت زید کے ذہن میں یہ تھا کہ ایک طلاق کا پیپر ہے، اور اس وقت زید کی نیت بھی ایک طلاق کی تھی ،زید نے بغیر پڑھے اور بغیر دیکھے پیپر پر دستخط کر دیے ، اس جگہ روشنی بھی کم تھی، دستخط کرنے کے بعد زید کے پوچھنے پر اس کے والد نے بتایا کہ یہ پیپر تین طلاق کے تھے ، زید نے اپنی زبان ، اپنے ذہن ، اپنے ارادہ سے کوئی طلاق کے الفاظ ادا نہیں کیے , کیا زید کی طرف سے طلاق ہو گئی ؟ یا زبان سے بھی طلاق کے الفاظ ارادہ کے ساتھ کہنا ضروری ہے ؟ طلاق نامہ کے دستخط کی کیا حیثیت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسمی زید کو اگر یہ معلوم تھا، کہ یہ طلاق نامہ ہے، جس پر مجھ سے دستخط کرائے جارہے ہیں ،اگر چہ ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ اس میں کتنی طلاقیں لکھی ہوئی ہیں، تب بھی اس طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے اس میں درج تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دو بارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ عقدِ نکا ح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الشامية :تحت (قوله كتب الطلاق إلخ) قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة. فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته (إلى قوله) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم بنو الخ (ج 3 / ص 246)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38004کی تصدیق کریں
0     431
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات