مجھے بتائیے کہ میں محرم الحرام میں نیاز کھا سکتا ہوں؟ یا نہیں؟ یہ جائز ہے یا نہیں؟
عموماً نیاز کے لفظ سے مقصود خدا کے نام کا کھانا ہوتا ہے، جو محض ایصالِ ثواب کی غرض سے دیا جاتا ہے، اس لئے اس کا کھانا جائز ہے، مگر یہ چونکہ محض محرم کے مہینہ میں رسم کے طور پر کیا جاتا ہے، اس لئے اس رسم کو ختم کرنے کی نیت سے اگر اس کے کھانے سے احتراز کیا جائے، تو زیادہ بہتر ہے۔
کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) : واعلم أن النذر الذي يقع للأموات من أكثر العوام وما يؤخذ من الدراهم والشمع والزيت ونحوها إلى ضرائح الأولياء الكرام تقربا إليهم فهو بالإجماع باطل وحرام(قوله باطل وحرام) لوجوه: منها أنه نذر لمخلوق والنذر للمخلوق لا يجوز لأنه عبادة والعبادة لا تكون لمخلوق. ومنها أن المنذور له ميت والميت لا يملك.ومنه أنه إن ظن أن الميت يتصرف في الأمور دون الله تعالى واعتقده ذلك كفر(2/ 439)