خواتین کے مخصوص مسائل

طلاق دینے کے بعد اپنا فیصلہ بدل لینے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
39083
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

طلاق دینے کے بعد اپنا فیصلہ بدل لینے کی شرعی حیثیت

ایک شخص نے تین ماہ کے وقفے کے لئے اپنی بیوی کو انجیکشن لگایا ،جس سے بیوی کی تین ماہ تک ماہواری نہیں ہوئی ،تین ماہ کے بعد علاج کے دوران اس خاتون کو ایک ماہ میں حیض کے سات ایام پورے ہونے کے بعد چار ہی دن پاکی کے گزرے تھے کہ دوبارہ حیض شروع ہوگیا ہے، اس صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
۲۔ ایک خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کو دو لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ "میں طلاق دیتاہوں، باقی دو بعد میں حق مہر دینے کے بعد دونگا"، اسی وقت اپنا فیصلہ بدل کر کہا کہ "نہیں میں ایک نہیں دو طلاق دیتاہوں اپنی بیوی کو باقی ایک طلاق حق مہر دینے کے بعد دونگا " اس کے چند منٹ بعد بزرگوں کی نصیحت سن کر اپنی بیوی سے رجوع کرلے اور صلح کرلے تو اس مسئلے کا شریعت میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ مذکور صورت میں چار دن پاکی کے بعد جو خون آیا وہ استحاضہ ہے اس کی وجہ سے نمازیں ساقط نہ ہوں گی، بلکہ ہر نماز کے وقت وضو کرکے نماز پڑھنا لازم ہے۔
(۲)۔ شخص مذکور نے جب ایک مرتبہ دو لوگوں کی موجودگی میں یہ کہاکہ "میں ایک طلاق دیتاہوں" تو اس سے ایک طلاق رجعی واقعی ہوگئی تھی، اس کے بعد اس فیصلے سے رجوع کرنا ممکن نہ تھا، لہٰذا جب اس نے پھر یہ کہا کہ ’’نہیں میں دو طلاق دیتاہوں تو اس سے مزید دو طلاقیں واقع ہوئیں اور مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب شوہر اپنی بیوی سے رجوع نہیں کرسکتا اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح کرسکتاہے؛ جبکہ عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهندیة: لو رأت الدم بعد اکثر الحیض والنفاس فی اقل مدة الطهر فما رأت بعد الاکثر ان کانت مبتدأة وبعد العادة ان کانت معتادة استحاضة اھ (۱/ ۴۲)
وفی الدر المختار: (دم استحاضة) حکمه (کرعاف دائم) وقتا کاملا (لا یمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحدیث توضئی وصلی وإن قطر الدم علی الحصیر. اھ (۱/ ۲۹۸)
وفی رد المحتار تحت (قوله لحدیث توضئ) فانه ثبت به حکم الصلاة عبارة وحکم الصوم والجماع دلالة اھ (۱/ ۲۹۸)۔
کما فی الهندیة: ولو قال للمدخولة: انت طالق واحدة لا بل ثنتین یقع الثلاث اھ (۱/ ۳۶۲)
وفی رد المحتار: وأما فی بل فی انت طالق واحدة لا بل ثنتین (الٰی قوله) ولو کانت مدخولا بها تقع لانه اخبر انه غلط فی ایقاع الواحدة ورجع عنها الی ایقاع الثنتین بدلها فصح ایقاعهما دون رجوعه اھ (۳/ ۲۸۸)
وفی الدر المختار: (الصریح یلحق بالصریح) ویلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن یلحق الصریح) الصریح ما یحتاج الی نیة بائنا کان الواقع به او رجعیا فتح اھ (۳/ ۳۰۹)
وفی الهدایة: وان کان الطلاق ثلثا فی الحرة او ثنتین فی الامة لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیره نکاحا صحیحا ویدخل بها ثم یطلقها أویموت عنها والاصل فیه قوله تعالٰی ﴿فان طلقها فلا تحل له من بعد حتی تنکح زوجا غیره﴾ اھ (۲/ ۳۹۹) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39083کی تصدیق کریں
0     218
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات