شرک و مشرکانہ عقائد

خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

فتوی نمبر :
41132
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

میری شادی کو 3.5 سال ہوئے ہیں، ایک بیٹی 2.5 سال کی ہے، اور اس وقت میں حاملہ ہوں، آٹھ مہینے ہوئے کہ شوہر نے ایک مرشد بنا لیا ہے، پنڈی میں ہوتا ہےوہ آدمی، مخدوم جاوید چشتی صابری نام ہے اسکا، مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میرے شوہر انکو اور انکی ہی مانتے ہیں، میرے شوہر نے ہنستے ہنستے مجھے دو تین باتیں کیں، وہ کچھ یوں ہیں: 1- لوگوں کا حال برا ہوجاتا ہے اللہ تعالٰی گرمیوں میں روزے رکھواتا ہے۔2- ہنستے ہوئے مجھ سے کہا کہ اپنے مرشد کی تصویر جو انہوں نے گھر کے اندر لگائی ہوئی ہےان سے مانگو یہ جنت میں جانے کے لئے بخشش کروائیں گے، 10 جون ، 2020 کو انہوں نے مجھے گالیاں دیں، اور گھر سے چلے گئے، آگے میری دو بچیوں کا ساتھ ہوگا، میں بہت پریشان ہوں، کہ وہ کیسے راہ راست پر آئیں گے، اور بیٹیوں کو لیکر میں کیسے آگے زندگی گزاروں گی، انکو سمجھائیں تو کیسے؟ وہ چار سال پہلے نماز روزہ سب کرتے تھے، فیصل مسجد میں جماعت بھی کروائی ہے انہوں نے، جب سے یہ مرشد بنا لیا ہے سب کو چھوڑنے پر راضی ہے، کہتے ہیں مرشد نہیں چھوڑوں گا، میرے شوہر کو انکے مرشد نے داڑھی صاف کرنے کا کہا تو انہوں نے وہ بھی صاف کردی ہے، اب آپ بتائیں کیا ان سے میرا نکاح باقی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر کی مذکور باتیں بظاہر خطرناک ہیں، تاہم اگر اس سے شریعت کے احکام سے انکار یا تخفیف مراد نہ ہو، بلکہ گرمیوں کے روزوں میں تکلیف کا بیان کرنا مراد ہو، اور ان سے مانگو ۔۔ الخ اس سے سفارش مراد ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کے شوہر ان کلمات کی وجہ سے کافر نہیں ہوئے، اور نہ ہی نکاح پر کوئی اثر پڑا ہے، مگر یہ الفاظ گمراہانہ ضرور ہیں، اس طرح کے الفاظ سے آئندہ احتیاط کی ضرورت ہے، جبکہ سائلہ کے بیان کے مطابق اس کے شوہر کے مرشد گمراہ اور ان کا عمل خلاف شریعت و خلاف سنت معلوم ہوتا ہے، اس لئے سائلہ کے شوہر پر لازم ہے کہ وہ کسی متبع سنت پیر و مرشد کا دامن پکڑے تاکہ اخروی نجات حاصل ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (186) سورۃ البقرۃ)۔
وقال ایضاً: وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ (5) سورۃ الاحقاف)۔
وفی الشامیۃ: وقال وما زاد يقص وفي شرح الشيخ إسماعيل لا بأس بأن يقبض على لحيته، فإذا زاد على قبضته شيء جزه كما في المنية، وهو سنة كما في المبتغى وفي المجتبى والينابيع وغيرهما لا بأس بأخذ أطراف اللحية إذا طالت ولا بنتف الشيب إلا على وجه التزين ولا بالأخذ من حاجبه وشعر وجهه ما لم يشبه فعل المخنثين ولا يلحق شعر حلقه وعن أبي يوسف لا بأس به. اهـ. مطلب في الأخذ من اللحية (قوله: وأما الأخذ منها إلخ) بهذا وفق في الفتح بين ما مر وبين ما في الصحيحين عن ابن عمر عنه - صلى الله عليه وسلم - «أحفوا الشوارب واعفوا اللحية» قال: لأنه صح عن ابن عمر راوي هذا الحديث أنه كان يأخذ الفاضل عن القبضة، فإن لم يحمل على النسخ كما هو أصلنا في عمل الراوي على خلاف مرويه مع أنه روي عن غير الراوي وعن النبي - صلى الله عليه وسلم - يحمل الإعفاء على إعفائها عن أن يأخذ غالبها أو كلها كما هو فعل مجوس الأعاجم من حلق لحاهم، ويؤيده ما في مسلم عن أبي هريرة عنه - صلى الله عليه وسلم - «جزوا الشوارب واعفوا اللحى خالفوا المجوس» فهذه الجملة واقعة موقع التعليل، وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد اهـ ملخصا الخ (ج2 صـ418، ط: دار الفکر)۔
وفی شرح العقائد النسفیۃ: ولو تمنی ان لایکون الخمر حراما او لا یکون صوم رمضان فرضا لما یشق علیہ لایکفر، بخلاف ماذا تمنی ان لا یحرم الزنا وقتل النفس بغیر حق فانہ کفر، لان حرمۃ ھذہ الاشیاء ثابتۃ فی جمیع الادیان، موافقۃ للحکمۃ، ومن اراد الخروج عن الحکمۃ فقد اراد ان یحکم اللہ بما لیس بحکمۃ، وھذا جہل منہ الخ (صـ339)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41132کی تصدیق کریں
0     185
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • انبیاء کرام سے متعلق کیا عقائد رکھے جائیں؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات