اجرت و کرایہ داری

کمپنی کا ممبر بن کر آگے ممبر بنا کر کمیشن وصول کرنا

فتوی نمبر :
41701
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمپنی کا ممبر بن کر آگے ممبر بنا کر کمیشن وصول کرنا

میں نے پر پال کمپنی جو کہ ایڈور ٹائزمنٹ کمپنی ہے ،میں تقریباً ایک لاکھ روپے انویسٹ کیا ہے ، ان ایک لاکھ روپے میں میں نے ایڈ پیکج لینا ہوتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پانچ ایڈ دیکھنے پڑتے ہیں، جس میں کوئی فحش یا جاندار وغیرہ کی تصویر نہیں ہوتی، اور کمپنی مجھے روزانہ تقریباً پانچ سو روپے جو کہ کم یا زیادہ بھی ہو سکتےہیں ، ہمیں معاوضہ کے طور پر دیتی ہے اور اگر ہم یہ ایڈ نہ دیکھیں تو نہ صرف ہمیں معاوضہ نہیں ملے گا، بلکہ اصل رقم میں بھی کٹوتی ہو گی یہ ایک لاکھ روپے جو میں نے انویسٹ کیا ہیں، میں اپنی مرضی سے نہیں نکلوا سکتا ،بلکہ روزانہ کی بنیاد پر منافع کے ساتھ پندرہ ماہ تک کمپنی ادا کرتی رہے گی۔ اس کمپنی میں نئے ممبر بھی بنائے جاسکتے ہیں، مجھے ایک نیا ممبر بنانے پر کمپنی کمیشن بھی دے گی، وہ نئے ممبر جب ایک مزید ممبر بنائے گا تو اس کا کمیشن اس کے علاوہ مجھے بھی دیا جائے گا اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا جائے گا۔ کیا سوال میں مندرجہ بالا صورت جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمپنی کے تعارف اور طریقۂ کاروبار میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کا بنیادی کاروبار جس کے لئے وہ لوگوں کو ممبر بننے کی دعوت دیتی ہے، وہ اشتہارات دیکھ کر پیسے کمانا ہے (چاہے ممبر شپ انویسٹمنٹ میں ہو یا نیٹ ورک مارکیٹنگ میں)، جس میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں، مثلاً:
۱۔ اشتہارات دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جسے اجارہ کا معقود علیہ قرار دے کر ایسے ممبر کو اجرت کا مستحق قرار دیا جا سکے۔
۲۔ بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔
۳۔ مصنوعی طریقہ سے ویورز کی تعداد کو بڑھا کر دکھایا جاتا ہے ، جو کہ دھو کہ دہی کے زمرہ میں آتا ہے۔
۴۔ مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار کی خرابی اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے ، جبکہ اس میں نیٹ ورک مارکیٹنگ بھی پائی جاتی ہو۔ لہذا ان وجوہات کی بناء پر خود اس کمپنی کا ممبر بننا یا کسی دوسرے کو اس کا ممبر بننے کی دعوت دینا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (هي) لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجيء اھ (6/ 4)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله مقصود من العين) أي في الشرع ونظر العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، وشمل ما يقصد ولو لغيره لما سيأتي عن البحر من جواز استئجار الأرض مقيلا ومراحا، فإن مقصوده الاستئجار للزراعة مثلا، ويذكر ذلك حيلة للزومها إذا لم يمكن زرعها تأمل اھ (6/ 4)۔
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة، لا معينا، فإن عينا عشرة، أو مائة، أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة؛ لأن العقد يقتضي تحقق الشركة في الربح والتعيين يقطع الشركة لجواز أن لا يحصل من الربح إلا القدر المعين لأحدهما، فلا يتحقق الشركة في الربح. (6/ 59)۔
و في فقه البيوع :ان كان بيع المنتج مشروطاً بان يدخل المشترى في شبكة التسويق فهذا البيع فاسد لاشتراط ما لا يقتضيه العقد اھ (812/2)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41701کی تصدیق کریں
0     439
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات