السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! گزارش ہے کہ کاسمیٹک کے حوالے سے مندرج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمادیں، (1) بیرون ملک سے درآمد شدہ میک اپ جس میں حرام اجزاء شامل ہونے کا علم نہیں ہوسکا کیا حکم ہے؟ ایسا میک اپ جو غیر مسلم ملک کا بنا ہوا ہو اور اس میں کسی جانور کے اجزاء شامل ہوں مگریہ معلوم نہں ہو کہ وہ جانور حلال ہے یا حرام اور یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ ذبیحہ ہے یا نہیں اس صورت میں استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
بیرون ملک سے درآمد شدہ میک آپ جس میں حرام اجزاء شامل ہونے کا یقینی علم نہ ہو، اور نہ ہی اس کے اجزاء ترکیبیہ سے معلوم ہو رہا ہو، تو ایسے میک اپ کے استعمال میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ اگر کسی میک اپ کے بارے میں صرف اتنا یقینی معلوم ہو کہ اس میں جانور کے اجزاء شامل ہیں، مگر اس جانور کے حلال یا پاک ہونے کے بارے میں یقینی یا ظن غالب کے درجہ میں علم نہ ہو، تو ایسے میک اپ کے استعمال سے بھی احتراز لازم ہے۔
کما فی ردالمحتار: تحت (قوله تحرى وأكل) لأن للغالب حكم الكل، وكذا الزيت لو اختلط مع ودك الميتة أو الخنزير لا ينتفع به على كل حال إلا إذا غلب الزيت، لكن لا يحل أكله بل يستصبح به أو يبيعه مع بيان عيبه أو يدبغ به الجلود ويغسلها لأن المغلوب تبع للغالب ولا حكم للتبع الخ (6/736)۔
وفی بدائع الصنائع: والانتفاع بما ليس بنجس العين مباح في الجملة، وعلى هذا إذا وقعت الفأرة في السمن فماتت فيه أنه إن كان جامدا تلقى الفأرة وما حولها ويؤكل الباقي، وإن كان ذائبا لا يؤكل ولكن يستصبح به ويدبغ به الجلد ويجوز بيعه، وينبغي للبائع أن يبين عيبه الخ (1/66)۔
وفی المحیط البرھانی: وقال أبو حنيفة رحمه الله: كل شيء أفسده الحرام والغالب عليه الحلال، فلا بأس بأن يبيعه وتبين ذلك، ولا بأس بالانتفاع به كالفأرة تقع في السمن والعجين، وما كان الغالب عليه الحرام لم يجز بيعه ولا هبته. وكذلك الزيت إذا وقع فيه ودك الميت، فإن كان الزيت غالباً جاز بيعه، وإن كان الودك غالباً لم يجز، والمراد من الانتفاع حال عليه الحلال الانتفاع في غير الأبدان، وأما في الأبدان فلا يجوز الانتفاع به، الخ (6/350)۔
مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا
یونیکوڈ عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0