حلالہ اور طلاق مغلظہ

طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
51239
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنے کا حکم

ایک شخص نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں وکیل کے ذریعے اپنے بھائی اور والد کے سامنے یہ بول کر کہ میں اپنی بیوی سے آج کے بعد کوئی واسطہ رکھنا نہیں چاہتا اور کوئی واسطہ نہیں ہےاور میں اپنے سارے واسطے ختم کرتا ہوں اور میں اپنے ہوش و حواس میں اقرار کرتا ہوں میرا کوئی واسطہ نہیں ہے، یہ کہ کر ایک اسٹامپ پیپر پراپنے دستخط کیےاور طلاق نامہ اپنی بیوی کو ارسال کیا اور تقریباً 38 دن بعد لڑکے لڑکی نے بغیر حلالہ کیے ایک دوسرے سے رجوع کیا ایک اسٹامپ پیپر پر راضی نامہ کر کے ساتھ رہے رہ ہیں، کیا ان کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا درست ہے؟یا گناہ ہے، لہذا اس کی راہ نمائی فرمائیں اور اصلاح کی جاۓ اور فتوا جاری کیا جاۓ تاکہ مزید گناہ سے بچا جاۓ اور اسلام اور حضور ﷺ کے بتاۓہوۓ طریقے کے مطابق زندگی گزاری جاۓ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخص مذکورکے طلاق اور اس کا بیوی کے ساتھ رہنے سے متعلق اس وقت تک حکم شرعی بیان نہیں کیاجاسکتا، جب تک کہ طلاق نامہ میں درج الفاظ اور پوری صورت حال خود ان کے زبانی معلوم نہ ہو، اس لیے انہیں چاہیے کہ کسی قریبی دارالافتاء سے رابطہ کرکے حکم شرعی معلوم کرکے اسی کے مطابق عمل کریں، اور اگرسائل یا کسی اور کو اس بات کا علم ہو کہ انہوں واقعۃ طلاق نامہ کے ذریعہ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہے، اور اس کے باوجود بھی وہ اپنی بیوی کے ساتھ حرام زندگی بسرکررہاہے، تو سائل سمیت علاقے کے دیگرمعزز لوگوں کو چاہیے کہ پہلے پوری صورت حال کی تحقیق کرکے اس کے بعد اس کے بڑوں سے بات کریں اور انہیں سمجھائیں، کہ اس طرح ناجائز طریقہ پر دونوں کا زندگی گزارنا شرعاجائز نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51239کی تصدیق کریں
0     825
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات