نام کا معنی

حبور ، مفرہ اور نورائی نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
58297
| تاریخ :
2022-09-15
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

حبور ، مفرہ اور نورائی نام رکھنا کیساہے؟

کیا میں اپنی بیٹی کا نام ان ناموں میں سے رکھ سکتا ہوں ؟اور ان ناموں کے مطلب بتادیں ،بہت مہربانی ہوگی ،وہ نام یہ ہیں حبور ، اور مفرہ ، نورائی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

لغوی اعتبار سے حبور کا معنی ہے سرور ،اور مفرہ کا معنی ہے خوش کرنا ،نور کا معنی ہے روشنی ،اگرچہ لغوی اعتبار سے ان الفاظ کے معانی مناسب ہیں اس لئے یہ نام رکھے جاسکتے ہیں ،مگر ان ناموں کے بجائے صحابیات وازواج مطہرات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی المعجم الوسیط :حبرہ ،سرہ ،نعمة،وحبر ابلھج نضر اھ (157)
کمافی المنجد:فرہ خوش ہونا ،حاذق ہونا (625)
وفیه ایضاً:العور روشنی (913) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58297کی تصدیق کریں
0     1132
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات