توحید

قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

فتوی نمبر :
58838
| تاریخ :
2202-02-02
عقائد / قیامت و آخرت / توحید

قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ان دنوں ہمارے گاؤں میں حیاۃ النبی ﷺ کے موضوع پر مناظرہ ہورہا ہے ایک فریق کا مؤقف ہے کہ آپ ﷺ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں دنیاوی زندگی کی طرح ،اور دوسرے فریق کا مؤقف یہ ہے کہ وہ زندہ ہیں لیکن اس کی کیفیت اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے ہمیں اس کی خبر نہیں ہوسکتی، براہِ کرم اس موضوع میں ہماری مدد فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنے روضۂ اطہر میں حیات ہیں اور آپ کی یہ حیات مثلِ دنیاوی حیات بلکہ اس سے بھی اعلیٰ وارفع ہے یہی وجہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی نہ میراث تقسیم ہوتی ہے نہ ان کی ازواج مطہرات سے بعد میں کوئی نکاح کرسکتا ہے اس لئے حدیثِ مبارک کی رو سے جو شخص روضۂ اطہر کے پاس آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام پر درود پڑھتا ہے تو آپ علیہ السلام اس کو خود سنتے ہیں اور جواب بھی دیتے ہیں اور جو شخص دور سے درود پڑھتا ہے تو اللہ رب العزت فرشتوں کے ذریعے آپ ﷺ تک پہنچاتے ہیں، مگر بایں ہمہ یہ حیاتِ برزخی ہے جبکہ یہ مسئلہ محض علمی ہے عوام میں اس قسم کے مسائل بیان کرنے اور اس پر مناظرے کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی صحیح مسلم: عن أنس بن مالکؓ ان رسول اﷲ ﷺ قال أتیت وفی روایۃ ہداب مررت علی موسٰی لیلۃ أسرے بی عند الکثیب الأحمر وہو قائم یصلی فی قبرہ الحدیث۔ (مسلم: ج۲، ص۲۶۸۔ مسند احمد: ج۳، ص۱۴۸)-
وأخرجہ ابو یعلٰی فی مسندہ: عن أنس بن مالک أن رسول اﷲ ﷺ قال: الأنبیاء أحیاء فی قبورہم یصلون۔ الحدیث (فتح الباری: ج۶، ص۱۴۷)-
قال الحافظ بن حجرؒ بعد سرد الأحادیث فی حیات الأنبیاء: قلت واذا ثبت أنہم أحیاء من حیث النقل فانہ یقویہ من حیث النظر کون الشہداء احیاء بنص القرآن والأنبیاء افضل من الشہداء۔ اھـ (ج۶، ص۳۸۸)-
قال العلامۃ عثمانیؒ بعد سرد الأحادیث فی حیاۃ الأنبیاء: ومن شواہد الحدیث ایضًا ما اخرجہ ابو داؤد من حدیث ابی ہریرۃ رفعہ وقال فیہ (وصلو علیّ فإن صلوتکم تبلغنی حیث کنتم) سندہ صحیح واخرجہ ابو الشیخ فی کتاب الثواب بسند جید (من صلی علیّ عند قبری سمعتہ، ومن صلی علیّ نائیا بلغتہ) وعند أبی داؤد والنسائی، وصححہ ابن خزیمہ وغیرہ، عن اوس بن اوس رفعہ فی فضل یوم الجمعۃ (فأکثروا فیہ علیّ من الصلاۃ، فإن صلاتکم معروضۃ علیّ، قالوا: یا رسول اﷲ، وکیف تعرض صلاتنا علیک وقد أرّمت؟ قال: إن اﷲ حرم علی الأرض ان تأکل أجساد الأنبیاء)۔ (فتح الملہم: ج۲، ص۲۸۸)-
وفی شفاء السقام للسبکیؒ: وہی ثابتہ للروح بلا اشکال والجسد قد ثبت أن أجساد الأنبیاء لا تبلی (الی قولہ) فإن الصلاۃ تستدعی جسدًا حیًّا وکذالک الصفات المذکورۃ فی الأنبیاء لیلۃ الإسراء کلہا صفات الأجسام ولا یلزم من کونہا حیاۃ حقیقیۃ أن تکون الأبدان معہا کما کانت فی الدنیا من الإحتیاج إلی الطعام والشراب والإمتناع عن النفوذ فی الحجاب الکثیف وغیر ذٰلک من صفات الأجسام التی نشاہدہا بل قد یکون لہا حکم اٰخر، فلیس فی العقل ما یمنع من إثبات الحیاۃ الحقیقیۃ لہم۔ اھـ (ص۱۹۱)-
قال العلامۃ السیوطیؒ فی الحاوی: حیاۃ النبی ﷺ فی قبرہ ہو وسائر الأنبیاء معلومۃ عندنا علمًا قطعیا لما قام عندنا من الأدلۃ فی ذٰلک، وتواترت (بہ) الأخبار، وقد ألف البیہقی جزأ فی حیاۃ الأنبیاء فی قبورہم۔ اھـ (الحاوی للفتاویٰ: ص۵۵۴)-
وفیہ ایضًا: وقال القرطبیؒ فی التذکرۃ (الی قولہ) وہذہ صفۃ الاحیاء فی الدنیا، وإذا کان ہذا فی الشہداء فالأنبیاء أحق بذٰلک و أولی وقد صح أن الأرض لا تاکل أجساد الأنبیاء۔ اھـ (الحاوی: ص۵۵۶)-
وفیہ ایضًا: وقال الحافظ شیخ السنۃ ابوبکر البیہقیؒ فی کتاب (الاعتقاد): الأنبیاء علیہم السلام بعد ما قبضوا ردت إلیہم أرواحہم فہم أحیاء عند ربہم کالشہداء۔ اھـ (ص۵۵۷)واﷲ تعالیٰ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58838کی تصدیق کریں
0     1271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات