نو مسلم کے مسائل و احکام

نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

فتوی نمبر :
58890
| تاریخ :
2009-06-03
عبادات / جنائز / نو مسلم کے مسائل و احکام

نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں والوں کا رواج ہے کہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد امام صاحب بیان کرتے ہیں، بیان کے دوران لوگوں کے درمیان اسقاط کے نام پر پیسے تقسیم کیے جاتے ہیں، اگر چہ میت نے وصیت کی ہو یا نہ کی ہو، نماز جنازہ کےبعد بیان کرنا اور اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا قرآن و حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور اگر امام صاحب کےمنع کرنے کے باوجود گاؤں والے اطاعت نہ کریں تو امام پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ مفصل ومدلل جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقے کے موافق اسقاط تقسیم کرنا بدعتِ محض ہے، جس سے احتراز لازم ہے، اس لیے امام موصوف کو چاہیے کہ اگر عام مجمع میں اس عمل کے خلاف بات کرنے سے دین سے دوری اور جہالت کی بناء پر فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو تو پھر پہلے علاقے کے سرکردہ لوگوں کو انفرادی طور پر مسئلۂ شرعیہ سمجھائیں اور اس کے بعد عمومی طور پر بھی سمجھائیں اور فوت شدہ نماز، روزوں کے فدیہ دینے کا طریقہ اور مسئلہ انہیں بتائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم، وإنما يعطي (من ثلث ماله) الخ(2/ 72)-
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله وإنما يعطي من ثلث ماله) أي فلو زادت الوصية على الثلث لا يلزم الولي إخراج الزائد إلا بإجازة الورثة. اھ(2/ 73)-
وفی الخانیة علی ھامش الھندیة: رجل مات و علیه صلوت وأوصی بأن یطعموا عنه لصلوٰته اتفق المشائخ علی أنه یجب تنفیذ ھذہ الوصیةمن ثلث ماله الخ (۱/۱۱۴)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58890کی تصدیق کریں
0     1210
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام میں داخل ہونے کا طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • حیلہ اسقاط - تراویح پر اجرت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط اور میت پر دورانِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • گھر میں میت کے ہوتے ہوئے قرآنِ کریم یا کلمے وغیرہ پڑھنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم کو حکمت کے ساتھ دین سے کیسے قریب کیا جاۓ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد اذان دینا ,سورۃ فاتحہ اور درودھ شریف پڑھنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نومسلم لڑکی کا شرعی احکام کی پابندی نہ کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • شادی شدہ عیسائی عورت کا اسلام قبول کرنے کے بعد کسی مسلمان سےنکاح کا حکم اور اس کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 1
  • تدفین کے بعد بلاوجہِ شرعی میت کو منتقل کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اعمالِ صالحہ کا ایصال ثواب کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • نماز جنازہ کے بعد بیان کرکے حیلۂ اسقاط کے پیسے تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • اجتماعی پیسوں سے میت کے اہلِ خانہ کے لیے کھانا تیار کرنا

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • قادیانی عورت کے اسلام قبول کرنے کے بعد ،کسی مسلمان سے نکاح کیلۓ توقف کا دورانیہ

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • ’’ختنہ ‘‘سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • بیوی اگر اسلام قبول نہ کرے تو شوہر کے لۓ کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • عورت کا نکاح و شادی کی غرض سے مسلمان ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • زیارتِ قبور کے لۓ قبرستان جانے کے آداب ، نیز کن ایام میں جانا اولیٰ ہے؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
  • کیا نومسلمہ کے احکامِ اسلام پر عمل نہ کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟؟

    یونیکوڈ   نو مسلم کے مسائل و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات