مکروھات نماز

انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

فتوی نمبر :
58907
| تاریخ :
1995-02-02
آداب / تعلیم و تعلم / مکروھات نماز

انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) زید نے اپنی بیٹی کا نام انعمتَ رکھا ہے، کیا یہ نام درست ہے؟ اور اس نام کے کیا معنی ہیں؟ قرآن کے حوالے سے بتائیں، یہ نام سورۂ فاتحہ سے لیا ہے اور انعمتَ ہی پکارتے ہیں اور اردو میں انعمتیٰ لکھتے ہیں اور ’’ت‘‘ پر ’’الف‘‘ لگاتے ہیں، انگریزی میں Anamta لکھتے ہیں۔
(۲) اگر ہائے نسبتی کے ساتھ "انعمتہ" پکارا جائے تو کیا یہ نام درست ہے؟ اور اس نام کے کیا معنیٰ ہیں؟ براہِ کرم دونوں سوالات کے جوابات مفصل دے کر ممنون فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(2-1) جاننا چاہئے کہ نام وہ اسم ہوتا ہے جو کسی شئی کے وصف یا اس کی ذات پر دلالت کرے مذکور لفظ ’’اَنْعَمْتَ‘‘ کوئی اسم نہیں بلکہ گرائمر کے اعتبار سے فعل ہے، جس کے معنیٰ ’’تونے انعام کیا‘‘‘ کے ہیں، اس قسم کے نام رکھنا کوئی عقلمندی نہیں، نام ایسا ہونا چاہئے جو اچھے معنیٰ والا ہونے کے ساتھ ساتھ اس شخص کی کسی اچھی خوبی اور خصلت پر بھی دلالت کرے، لہٰذا مذکور لفظ ’’انعمت‘‘ پر ہائے نسبتی لگاکر اس نام کو رکھنا یا اس کے بغیر رکھنا مناسب نہیں، اگر آپ مناسب اور اسلامی نام رکھنا چاہتے ہیں تو درجِ ذیل اسماء میں سے کوئی ایک رکھ لیں: نجمہ، نعیمہ، سلمیٰ، زاہدہ، مریم، زبیدہ، جویریہ، رابعہ، عائشہ وغیرہ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الحدیث: تدعون یوم القیامۃ بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم۔ (مشکوٰۃ: ص۴۸)-
وفی رد المحتار: (تتمۃ) التسمیۃ باسم لم یذکرہ اﷲ تعالٰی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اﷲ ﷺ ولا یستعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولٰی أن لا یفعل۔ (ج۶، ص۴۱۷)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58907کی تصدیق کریں
1     3182
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات