کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ ایک امام صاحب نے فرض نمازِ مغرب کے دوسری رکعت میں آیتِ سجدہ تلاوت کی اور آیت ختم کرکے رکوع میں چلے گئے اور بغیر زائد سجدہ کے نماز مکمل کرلی۔
(۱) امام صاحب کاکہنا ہے کہ اس نے رکوع کرتے وقت سجدۂ تلاوت کی بھی نیت کرلی تھی لہٰذا الگ سے سجدۂ تلاوت کرنے کی ضرورت نہیں سجدۂ تلاوت بھی ادا ہوگیا۔
(۲) کچھ مقتدی حضرات کہتے ہیں کہ چونکہ مقتدیوں نے سجدۂ تلاوت کی نیت نہیں کی تھی لہٰذا سجدۂ تلاوت الگ کرنا ضروری تھا۔
آپ سے گزارش ہے کہ آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر مطمئن فرمائیں۔ شکریہ
اس مسئلہ کے بارے میں راجح قول بھی یہی ہے کہ جب امام رکوع میں مقتدیوں کی طرف سے بھی سجدۂ تلاوت کی نیت کرلے تو ان کی طرف سے بھی سجدۂ تلاوت ادا ہوجائے گا، اگر مقتدیوں کو آیتِ سجدہ کا علم ہوجائے اور امام بھی آیتِ سجدہ کے فوراً بعد رکوع میں چلا گیا ہو تو انہیں چاہیئے کہ وہ بھی رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت کرلیں، اس احتمال کی وجہ سے کہ امام صاحب نے سجدۂ تلاوت کی نیت کرلی ہوگی، تاہم ایسے مقام پر امام کیلئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ وہ رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت نہ کرے، تاکہ نماز کے سجدہ ہی میں یہ سجدہ امام اور مقتدی کی طرف سے ادا ہوجائے اور اس میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں بہتر یہی ہے کہ جس مقتدی نے رکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت نہیں کی وہ امام کے سلام کے بعد سجدۂ تلاوت کرکے قعدۂ اخیرہ کرکے نماز سے فارغ ہوجائیں۔
فی الدر المختار: (إن نواه)أي كون الركوع (لسجود) التلاوة على الراجح (و) تؤدى (بسجودها كذلك) أي على الفور (وإن لم ينو) بالإجماع، ولو نواها في ركوعه ولم ينوها المؤتم لم تجزه ويسجد إذا سلم الإمام ويعيد القعدة الخ
وفی رد المحتار: (قوله أي كون الركوع لسجود التلاوة) الأولى قول الإمداد أي نوى أداءها فيه اهـ ثم إن النية محلها عند إرادة الركوع فلو نواها فيه قيل يجوز وقيل لا ولو بعد الرفع منه لا يجوز بالإجماع بدائع.(الی قولہ) وفي القهستاني: واختلفوا في أن نية الإمام كافية كما في الكافي فلو لم ينو المقتدي لا ينوب على رأي فيسجد بعد سلام الإمام ويعيد القعدة الأخيرة كما في المنية. اهـ. ( (ج۲، ص۱۱۱)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0