آیات کی تفسیر و تشریح

آیت "و لما یعلم اللہ الذین جاہدوا منکم"کا جو ترجمہ مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی نے کیا ، اسکا اور دیگر تراجم کا تقابل

فتوی نمبر :
60189
| تاریخ :
2008-07-14
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

آیت "و لما یعلم اللہ الذین جاہدوا منکم"کا جو ترجمہ مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی نے کیا ، اسکا اور دیگر تراجم کا تقابل

ذیل میں اعلیٰ حضرت کے ترجمہ قرآن کریم اور دیگر تراجمِ قرآن کا ایک تقابلی مطالعہ پیش کیا جاتا ہے:
﴿و لما یعلم اللہ الذین جاہدوا منکم﴾
 ترجمہ: اور ابھی معلوم نہیں کئے، اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں۔ (شاہ عبد القادر)
 حالانکہ ابھی خدانے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں۔ (فتح محمد جالندری دیوبندی)
 و ہنوز تمیز نساختہ است خدا آں را کہ جہاد کردہ اند از شما۔ (شاہ ولی اللہ)
 حالانکہ ابھی اللہ نے ان لوگوں کو تم میں سے جانا ہی نہیں، جنہوں نے جہاد کیا۔ (عبدالماجد دریا دیوبندی)
 اور ابھی تک اللہ نے نہ تو ان لوگوں کو جانچا ، جو تم میں سے جہاد کرنے والے ہیں۔ (ڈپٹی نذیر احمد دیوبندی)
 حالانکہ ہنوز اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو تو دیکھا ہی نہیں، جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا ہو۔ (تھانوی دیوبندی)
 اور ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں۔ ( دیوبند محمود الحسن)
 اور ابھی اللہ نے تمھارے غازیوں کا امتحان نہ لیا۔ (اعلیٰ حضرت)
کیا اللہ تعالیٰ علیم و خیبر نہیں؟
اللہ تعالیٰ جو علیم و خبیر ہے، عالم الغیب و الشہادۃ ہے، علیم بذات الصدور ہے ، ان مترجمین کے نزدیک اردو میں بے علم و بے خبر ہے ، آپ خود فیصلہ کریں، ترجمہ پڑھنے کے بعد علم الٰہی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کی صفاتِ کمالیہ، دوسری طرف اس قدر بے خبری کہ مؤمنین میں سے کون لوگ جذبۂ جہاد سے سرشار ہیں؟ اللہ کو اس کا علم نہیں ، ابھی اس نے جانا ہی نہیں، گویا شانِ رسول کی تنقیص سے فارغ ہوئے، تو شانِ الوہیت پر حرف گیری شروع کردی۔
’’اللہ نے نہیں جانا‘‘ شاہ رفیع الدین صاحب کا خیال ہے ، ’’ابھی معلوم نہیں کیا اللہ نے‘‘ شاہ عبد القادر صاحب کی ایجاد ہے، ’’ ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے ‘‘ محمود الحسن صاحب فرماتے ہیں۔
بروزِ حشر خدا و رسول کی گرفت سے نہ بچ سکیں گے۔
ترجمہ کے لکھتے وقت کس قدر غیر حاضر تھے یہ مترجمین ، کہ تفسیر کے مطالعہ کی زحمت ہی نہیں کی، اورکس سادگی سے قلم چلا دیا ، آج بھی ان حضرات کے معتقدین، مریدین، متبعین موجود ہیں ، اگر ان تراجم پر ان کے پیروکار مطمئن و خوش عقیدہ ہیں، تو بروزِ حشر خدا اور رسول کی گرفت کیلیے تیار رہیں، ورنہ تفاسیرِ قرآن و ترجمہ اعلیٰ حضرت کےمطابق آئندہ تمام ایڈیشن قرآن کریم کے درست کرا دیں، ورنہ ترجمہ پڑھنے والی کی گمراہی کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
مہربانی فرما کر مندرجہ بالا تراجم کو پڑھیں، اورمجھے بتائیں کہ کیا آپ کے اکابر نے قرآن پاک کا غلط ترجمہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مولانا احمد رضا خان صاحب کا ترجمہ مفہومی اور دیگر اکابرِ اہلسنت کا ترجمہ لفظی اور اصولِ عربیت کے عین مطابق ہے اور آیت میں نہ جاننے سے مراد "عدم ظہور علی الخلق" ہے، اس لیے بلا وجہ اکابرِ علماءِ اہلسنت پر معترض ہونے سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60189کی تصدیق کریں
0     1788
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ’’وَوَجَدَک عائِلًا فَأَغْنی‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • معوّذتین کے شانِ نزول(نبی ﷺ پر جادو)کےمنکر کا حکم

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات