کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ متحدہ مجلس عمل کے ساتھ تعاون کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا
موجودہ حالات میں جبکہ بیرونی طاقتوں نے ملک کے اندر کھلی مداخلت شروع کر رکھی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس ملک کا اسلامی تشخص ختم کردیا جائے اور یہاں کے فعال دینی طبقے کو کچل کر اسلام کو مٹادیا جائے ، ایسے میں مذہبی سیاسی جماعتوں نے بجا طور پر انتخابی اتحاد بنام ’’متحدہ مجلس عمل‘‘ قائم کیا ہے جو بیرونی طاقتوں کو اپنے مذموم عزائم سے باز رکھنے کیلئے ایک دفاعی کوشش ہے ، سو اس بحث سے قطع نظر کہ اس اتحاد کے نتیجے میں اسلامی انقلاب برپا ہوگا یا نہیں ، بہرحال استعماری طاقتوں کے خلاف یہ ایک دفاعی جدوجہد ہے ، جس کا ضرور تعاون کرنا چاہئے اس لئے کہ اس وقت سوال ملک کی سلامتی اور اسلام کی بقاء کا ہے۔
مسلمانوں کے بادشاہ-حاکم اور عام مسلمانوں کے لۓ دین کے کس قدر علم کا حصول ضروری ہے؟
یونیکوڈ سیاسی مسائل 0