 
                    کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے نمازِ مغرب میں سورۃ العصر قرأت کی، اس میں مجھ سے یہ غلطی ہوئی کہ ’’وتواصوا بالصبر وتواصوا بالحق‘‘ پڑھا اور اس کے بعد رکوع کر دیا صحیح پڑھے بغیر ، نماز کے بعد ایک مقتدی نے کہا کہ نماز درست نہیں ہوئی ، میں نے اس کے بعد ایک مولانا صاحب سے پوچھ کر اسے بتا دیا کہ نماز درست ہوگئی ہے، لیکن چونکہ وہ غیر مقلّد ہے، اس لیے مانتا نہیں، اور کہا ہے کہ قرآن و حدیث سے جواب چاہیے اور دلیل میں یہ آیات پڑھتا ہے’’وَمَا آتَاکمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ‘‘ اور’’أَفَحَسِبَ الَّذِینَ کفَرُوا أَنْ یتَّخِذُوا عِبَادِی مِنْ دُونِی أَوْلِیاءَ‘‘، ’’وَأَطِیعُوا اللّہ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ‘‘ بھی پڑھتا ہے اور کہتا ہے کہ قرآن و حدیث میں جو کچھ ہے اس سے جواب دو ، میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا میری نماز ہوگئی یا نہیں اور اس غیر مقلد کو کیا جواب دوں؟ مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
فقہاءِ کرام نے ’’وَمَا آتَاکمُ الرَّسُولُ‘‘ کی روشنی میں ’’اولوالأمر‘‘ ہونے کی ذمّہ داری پوری کرتے ہوئے ایسی صورت میں جہاں قرأت میں نفسِ تقدّم و تأخّرِ کلمہ ہو ، صحتِ نماز کا حکم دیا ہے، اس لیے مذکور نماز درست اداء ہو چکی ہے۔ ہاں! اگر شخص مذکور اس نماز کی عدمِ صحت پر کوئی صحیح، صریح، مرفوع غیر مقطوع حدیث پیش کر دے تو ہم بھی اس کے مطابق عمل کرنے کو سعادت سمجھیں گے ۔دیدہ باید
ففي الدر المختار: و لو زاد كلمة أو نقص كلمة أو نقص حرفا ، أو قدمه أو بدله بآخر نحو من ثمره إذا أثمر و استحصد ، تعالى جد ربنا - انفرجت بدل انفجرت ، إياب بدل أواب ، لم تفسد ما لم يتغير المعنى إلا ما يشق تمييزه كالضاد و الظاء فأكثرهم لم يفسدها و كذا لو كرر كلمة؛ و صحح الباقاني الفساد إن غير المعنى نحو. رب رب العالمين ، للإضافة كما لو بدل كلمة بكلمة و غير المعنى نحو: إن الفجار لفي جنات ؛ و تمامه في المطولات. اھ(1/ 632)۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم/ ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0