تلاوت و قراءت

سنت نماز میں دوسری رکعت میں پہلی رکعت کی بنسبت لمبی قرات کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
61709
| تاریخ :
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

سنت نماز میں دوسری رکعت میں پہلی رکعت کی بنسبت لمبی قرات کرنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب میں نے سنا ہے کہ نماز میں بعد والی رکعت میں پہلی رکعت کی نسبت چھوٹی سورت پڑھنی چاہیے، ا گر اب کوئی چاروں قل ترتیب کے سا تھ چار رکعت میں پڑھے، تو کیا درست ہے؟ ا و ر اگر بعد والی رکعت میں سورت تھوڑی سی لمبی ہو جائے تو ا س کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فرائض میں مستحب حکم یہ ہے کہ دوسری رکعت میں قرأت پہلی رکعت کے مقابلہ میں تین آیات سے زیادہ نہ ہو، جبکہ سنن ونوافل میں ایسی کوئی شرط نہیں، لہٰذا سائل کے لئے چار رکعت سنتوں میں بالترتیب چاروں قل پڑھنا بلا کراہت درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وتطاول أولی الفجر علی ثانیتها) بقدر الثلث وقیل النصف ندبا فلو فحش لا بأس به (فقط) وقال محمد ولی الکل حتی التراویح، قیل علیه (وإطالة الثانیة علی الأول یکره) تنزیها (اجماعًا إن بثلاث آیات) ان تقاربت طولا وقصرا، وإلا اعتبر الحروف والکلمات الخ (وإن بأقل لا) یکره لانه علیه السلام صلی بالمعوذتین (۱/ ۵۴۳، ۵۴۴)
وفی رد المحتار: (قوله قیل علیه الفتوی) الخ لما رواه البخاری من انه علیه السلام کان یطول فی الرکعة الأولٰی ای من الظهر مالا یطول فی الثانیة، وهکذا فی العصر، وهکذا فی الصبح الخ (قوله ان تقاربت الخ) والاصل أن سنیة إطالة الأولی علی الثانیة وکراهة العکس انما تعتبر من حیث عدد الآیات ان تقاربت الآیات طولا وقصرا فإن تفاوتت تعتبر من حیث الکلمات الخ، وعلم من کلام القنیة أن ثلاث آیات إنما تکره فی السور القصار لظهور الطول فیها بذلك ظهورا بینا وهو حسن إلا انه ربما یتوهم منه أنہ متی کانت الزیادة بما دون النصف لا تکره. (۱/ ۵۴۳) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61709کی تصدیق کریں
0     242
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں وتواصوابالصبر کی جگہ وتواصوا بالحق پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
Related Topics متعلقه موضوعات