نام کا معنی

"نیمل" نام رکھنا

فتوی نمبر :
63695
| تاریخ :
2023-04-10
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

"نیمل" نام رکھنا

السلام علیکم
میرا نام محمد ثاقب ہے , میں اپنی بیٹی کا نام" نیمل" رکھنا چاہتا ہوں , پورا نام نیمل ثاقب بنتا ہے , تاریخ پیدائش 5 دسمبر 2022 ہے , رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"نیمل "کا لفظ اردو ،عربی یا فارسی کی کسی لغت میں نہیں ملا ، البتہ "نمل"مصدر آتاہے ،جس کے معنی " کسی جگہ کا چیونٹیوں والا ہونا " ہے ، لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے،سائل کو چاہیئے کہ بیٹی کیلئے صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھے تو زیادہ بہتر ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63695کی تصدیق کریں
0     2091
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات