السلام علیکم
میں نے یہ سوال پوچھنا تھا کہ بچی کا نام "ابریش نور " رکھنا ہے اس کے معنی کیا ہے ؟ اور اس کا اسلام میں کوئی حرج تو نہیں ہے ؟ یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اس نام کے انٹرنیٹ پر مختلف معنی ہیں , پلیز درست معنی بتا دیجئے , اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور آپ کے ادارے کو ترقی عطا فرمائے - آمین ثم آمین
"ابریش" نام کے معنی تلاش کے باوجود نہیں ملے ،البتہ بعض لغات میں "ابرش"کے معنی نشان جو بدن پر سفید یا مختلف رنگوں میں آتے ہیں ،اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے،لہذا ازواجِ مطہرات یا صحابیات میں سے کوئی اچھے معنی والا نام منتخب کریں تو زیادہ بہترہے -