ترجمہ : پاکستان میں موبائل کی"IMEI "تبدیل کرنا کیسا ہے ۔
ملکی قانون کے مطابق ٹیکس ادا نہ کر نے یا چوری کی وجہ سے اصل مالکان کی شکایت کرنے پر ٹبلیٹ وغیرہ قانونی طور پر بلاک کر دیے جائیں تو اسے ان لاک کرنے کیلئے غیر قانونی طریقہ اختیار کرکے جعل سازی کے ذریعہ " IMEI "تبدیل کرنا دھوکہ دہی پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ممنوع فعل ہے ،لہٰذا اس سے اجتناب لازم ہے ۔
کما قال اللہ تعالی :وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ إِلَيْهِمْ عَلَى سَوَاءٍ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ (الانفال :58)۔
وفی صحیح المسلم :عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا»(1/99)۔