جعل سازی

کسی دوسرے کی پراڈکٹ پر اپنا لیبل لگاکر فروخت کرنا

فتوی نمبر :
64927
| تاریخ :
2023-05-30
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جعل سازی

کسی دوسرے کی پراڈکٹ پر اپنا لیبل لگاکر فروخت کرنا

ترجمہ: کسی کی پروڈکٹ پے اسکا لیبل اتار کر اپنا لیبل لگا کے سیل کرنا حلال آمدن ہوگی یا حرام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی کی پروڈکٹ سے اس کا لیبل اتار کر اپنا لیبل لگا کر سیل کرنا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر عمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔
جبکہ اگر وہ پروڈکٹ حرام اور ممنوع نہ ہو تو اسکی آمدنی اگرچہ حرام نہ ہوگی،تاہم دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل شدہ آمدنی طیب اور پاکیزہ شمار نہ ہوگی،لہٰذا کاروبار اور تجارت میں دھوکہ دہی سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح مسلم:عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال"من حمل علينا السلاح فليس منا و من غشنا فليس منا".(1/99)
و فی مرقاة المفاتيح:٢٨٠٢-وعن حكيم بن حزام-رضي الله عنه-قال:قال رسول الله-صلى الله عليه وسلم-:البيعان بالخيار ما لم يتفرقا فإن صدقا وبينا بورك لهما في بيعهما، وإن كتما وكذبا محقت بركة بيعهمامتفق عليه.
٢٨٠٢–(وعن حكيم بن حزام):بكسر مهملة فزاي(قال رسول الله-صلى الله عليه وسلم:البيعان بالخيار ما لم يتفرقا،فإن صدقا)أي:في صفة المبيع والثمن وما يتعلق بهما(وبينا)،أي:عيب الثمن والمبيع(بورك)،أی: كثر النفع(لهما في بيعهما)،أي:وشرائهما،أو المراد في عقد هما(وإن كتما وكذبا محقت):بصيغة المجهول أي:أزيلت وذهبت(بركة بيعهما، متفق عليه):ورواه أحمد،وأبو داود والترمذي والنسائي (5/1913)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64927کی تصدیق کریں
0     839
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نقل سے حاصل ہونے والی ڈگری پر ملازمت کا حکم - جعلی اسناد

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جعل سازی 0
  • جعلی ڈگری پر ملی ہوئی ملازمت کی تنخواہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 0
  • موبائل کی آئی ایم ای آئیIMEI تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 2
  • اسٹڈی ویزہ کیلئے پیسے دے کر جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • دھی گاڑھا بنانے کے لئے بھینس کے دودھ میں خشک دودھ ملانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • کسی دوسرے کی پراڈکٹ پر اپنا لیبل لگاکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • مطلقہ عورت کا نکاح نامہ میں اپنے کو کنواری لکھوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • امتحان میں نقل سے پاس ہوکر حاصل کردہ ڈگری پر ملازمت اور اس کے آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • سرٹیفیکیٹ میں نمبر بڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات