جناب مفتی صاحب
السلام علیکم!
اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مفتی صاحب میں اپنے بیٹے کا نام رکھنا چاہتا ہوں , مہربانی فرما کر مجھے مندرجہ ذیل چارناموں کے معانی بتائیں نیزآپ ان چار ناموں میں سے کونسا نام تجویز کریں گے۔
(1) محمد ذ ورین یا ذُ رین (2) محمد انس (3) محمد ذ وہیب
زرین کا معنی" سونے کا بنی ہوئی چمکدار چیز " کے آتے ہیں،اس لئے یہ نام رکھنا جائز ہے،جبکہ ذو رین کا معنی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا۔
ذہیب(ذال کے ساتھ) کے معنی "سونے کا ٹکرا"کے آتے ہیں،لہذا یہ نام بھی رکھ سکتےہیں۔
انس ایک جلیل القدر صحابی کا نام ہے،لہذا یہ نام رکھنا زیادہ بہترہے -