نام کا معنی

عشال نام رکھنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
67212
| تاریخ :
2023-08-24
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

عشال نام رکھنا کیساہے؟

السلام علیکم !
میرا سوال یہ ہے کہ کیا عشال نام نہیں رکھنا چاہیئے؟
میری بیٹی کا نام عیشال ہے ، ماشاءاللہ 9 سال کی ھو رہی ہے،لیکن کسی نے مجھے ویڈیو بھیجی( مولانا فیصل انصاری) کی،وہ تو کہہ رہے تھے کہ یہ نام نہیں رکھنا چاہیئے ۔
براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔
جواب کا انتظار کرونگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عشال(عین پر زبر اور شین پر تشدید کے ساتھ )اسی سے عاشل ہے،جس کے معنی "درست اندازہ لگانے والا"کے آتے ہیں۔
یہ مردوں کی صفت ہے،لہذا اگر لڑکی کے لئے استعمال کرنا ہو ، تو عاشلہ ہوگا،یہ نام لڑکی کیلئے رکھا جاسکتاہے،تاہم سائل اس نام کے بجائے کوئی دوسرا اچھے معنی والا یا ازواج مطہرات و صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام بچی کیلئے منتخب کرے ، تو وہ زیادہ بہترہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67212کی تصدیق کریں
0     1586
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات