مذکور حدیث کامطلب سمجھ میں نہیں آ تا ، کیا قراءت کے بغیر صرف تسبیح و تہلیل سے نماز ادا ہوتی ہیں ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں عن رفاعۃ بن رافع أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علم رجلاً الصلاۃ فقال: إ ن کان معک قرآ نا فاقرأ و إلا فاحمد ا للہ وکبّرہ وہللہ ثم ارکع (رواہ ابوداوٴد و الترمذي) و قال حدیث حسن․ فنقول : لوکانت القرأۃ منہ مباحۃ فی الصلاۃ غیر مفسدۃ لہا کما زعمہ بعضہم لکان ذلک واجبًا علی العاجز عن الحفظ لکونہ قادرًا علی القرأۃ من وجہ (اعلاء السنن: ۵/۵۹)
واضح ہو کہ فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل اور وتر کی تمام رکعتوں میں منفرد کیلئے ا تنی مقدار میں قرا ء ت کرنا جس سے نماز درست ادا ہو جائے ضروری ہے ، اور ا تنی مقدار قراء ت کرنے پر قادر ہونے کے باو جود تسبیح و تحمید پر اکتفاء کرنا درست نہیں ، اور نہ ہی اس سے نماز ادا ہوگی ، البتہ ا گر کوئی شخص نماز میں فرض و واجب قراءت پر بالکل قادر نہ ہو ، تو ایسے شخص کیلئے قراءت سیکھنا لازم اور ضروری ہے ، لیکن جب تک وہ قراءت کرنے پر قادر نہ ہو تب تک اس کیلئے نماز میں تسبیح و تہلیل پر اکتفا ء کرنا درست ہو گا ،اور محدثین کرام رحمھم اللہ کی تشریحات کے مطابق سوال میں مذکور حدیث مبارک ایسے ہی شخص کے بارے میں ہے ، جبکہ فرض قراءت کرنے پر قادر ہونے بعد تسبیح وتہلیل سے نماز ادا نہ ہوگی۔
کما فی اعلاء السنن : إنما يجوز الإكتفاء بالتسبيح و التمجيد و غيرهما لمن لم يحفظ الفاتحة أو آيـــة واحدة تجوز بها الصلاة و لم يقدر على حفظها الساعة ككافر أسلم أو صبی بلغ فيجوز لهما الإكتفاء بالتسبيح و نحوه حتى يتعلما و يحفظا آية و تعلم الآية الواحدة و حفظها فرض عين متعين على كل مكلف ، و حفظ فاتحة الكتاب و سورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار واجب على كل مسلم فإذا حفظ شيئاً من القرآن آية تامة أو فاتحة الكتاب و سورة لم يجز له الإكتفاء بغيره من التسبيح و أمثاله و هذا ظاهر اھ (2/210) ۔
و فی الشامیۃ : (قوله و منها القراءة) أي قراءة آية من القرآن، و هي فرض عملي في جميع ركعات النفل و الوتر و في ركعتين من الفرض (الی قولہ ) ، و أما قراءة الفاتحة و السورة أو ثلاث آيات فهي واجبة أيضا كما سيأتي اھ (1/446) ۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0