اجرت و کرایہ داری

غیر ملکی ایمبیسی میں ملاقات کرانے کی اجرت اور کمیشن کا حکم

فتوی نمبر :
67673
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

غیر ملکی ایمبیسی میں ملاقات کرانے کی اجرت اور کمیشن کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتا ہوں، میرے پاس ایسے کلائنٹ آتے ہیں جن کو کسی بھی ملک جانے کے لیے ایمبیسی کی appointment چاہیئے ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کسی نے کینیڈا ایمبیسی کی appointment لینی ہو یا کسی بھی اور ملک کی ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے appointment آن لائن ملتی ہے، جو رش کی وجہ سے ملنانا ممکن ہوتی ہے، کچھ ایجنٹ ہیں جن کے لنکس ہوتے ہیں، وہ appointment لے کر دیتے ہیں اور پیمنٹ لیتے ہیں، کیا جو ایجنٹ پیمنٹ بتائے اس پر میں اپنا کمیشن رکھ کر appointment آگے سیل کر سکتا ہوں؟ ایک چیز مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے ، کلائنٹ کی رضامندی سے اس کو بتا کر کہ آپ کو یہ appointment اتنے کی ملے گی، اس پر اپنا منافع رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں تو کلائنٹ کے ساتھ اپنا وقت شیئر کروں گا، اور دوسرا اگر appointment نہیں ہوتی، اس میں کلائٹ پیسے نہ دے، میں خود سے اگر اس کے پیپرز آگے بھیج دوں تو مجھے اس میں نقصان کا بھی خدشہ ہے، یعنی کہ پہلے کلائنٹ اگر ریفر ینسں پر آجائے، بعد میں وہ انکار کر دے تو appointment نکلوا کر دینے والا مجھ سے تو پینٹ لے گا۔ جزاکم اللہ خیر !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ شخص اگر ٹریول ایجنسی کا ملازم ہے ، اور اس کا کام یہی ہے تو ایسے شخص کا اپنے فرائض منصبی ادا کرنے پر تنخواہ کے علاوہ کمیشن لینا شرعاً جائز نہیں، البتہ اگر کوئی اور صورت ہو تو اس کو وضاحت سے لکھ کر سوال دوبارہ ای میل کر دے، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما) : بالواو (قال: «لعن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - الراشي والمرتشي» ) : أي: معطي الرشوة وآخذها، وهى الوصلة إلى الحاجة بالمصانعة، وأصله من الرشاء الذي يتوصل به إلى الماء، قيل: الرشوة ما يعطى لإبطال حق، أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق، أو ليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به، وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلا بأس به، لكن هذا ينبغي أن يكون في غير القضاة والولاة ; لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه، ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم، فلا يجوز لهم الأخذ عليه " (6/ 2437)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67673کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات