نیٹ ورک مارکیٹنگ

آن لائن اپلیکیشن

فتوی نمبر :
67894
| تاریخ :
2023-09-22
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / نیٹ ورک مارکیٹنگ

آن لائن اپلیکیشن

Lam App پر کام کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ Online Earning App حلال ہے یا حرام ؟
ازراہ کرم بتا دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آج کل گوگل پلے اسٹور پر مختلف ناموں سے اس طرح اپلیکیشن موجود ہیں جس میں لوگوں سے انویسمنٹ کے نام پر سرمایہ وصول کیا جاتا ہے اور روزانہ یا ماہانہ بنیاد پر پر کشش منافع کا لالچ دے کر اچھے خاصے لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں،حالانکہ عملاً اس رقم کے ذریعہ کوئی کاروبار نہیں کیا جاتا، بلکہ لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے یا تو انہیں کچھ اشتہارات (جو جائز اور ناجائز امور پر مشتمل ہوتے ہیں) دئیے جاتے ہیں،جس پر کلک کر کے انہیں اس کی اجرت دی جاتی ہے یا پھر مختلف آئن لائن اسٹور کے مختلف پروڈکٹ کی تصاویر دے کر جعلی طریقہ کار کے ذریعہ ان کی ریٹنگ بڑھانے کی خاطر اپنے آپ کو جھوٹا خریدار ظاہر کیا جاتا ہے حالانکہ در حقیقت ان اشیاء کی خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی،لہذا یہ پورا طرز عمل دھوکہ دہی اور جھوٹ پر مبنی فعل ہونے کے ساتھ جمع کردہ رقم کے ضائع ہونے کا سبب بھی ہے،اس لئے اس طرح کی آن لائن اپلیکیشن کے ذریعہ رقم جمع کرانا اور اس پر پرافٹ کے نام سے رقم حاصل کرنا بہر دو امور شرعاً جائز نہیں،اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مسند الامام احمد بن حنبل:حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب(36/504،رقم الحدیث:22170)
وفی الصحیح البخاری:"حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن عبد الله بن مرة، عن مسروق، عن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا اؤتمن خان، وإذا حدث كذب، وإذا عاهد غدر، وإذا خاصم فجر. تابعه شعبة، عن الأعمش."(1/16،رقم الحدیث:34)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67894کی تصدیق کریں
0     1542
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • آن لائن اپلیکیشن

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • parpal نامی سافٹ میں شیئرنگ اور ارننگ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • گولڈ مائن ا نٹرنیشنل کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • کسی کا ای میل ایڈریس حاصل کر کے اسےمارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنا

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
  • پرپال کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • "شوپو ایڈز " پر رجسٹرڈ ہو کر ایڈز دیکھ کر پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • سوال میں مذکور گلوبل آن لائن مارکیٹنگ کمپنی کے کاروبار سے متعلق فتوی

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
Related Topics متعلقه موضوعات