السلام علیکم!
زاویار نام کا مطلب معلوم کرنا ہے۔
زاویار نام کا معنی اردو،عربی اور فارسی لغات میں تو نہیں مل سکا،لہذا جب تک نام کا معنی معلوم نہ ہو تو وہ نام نہیں رکھنا چاہیئے،لہذا بہتر ہے کہ اس نامعلوم معنی والا نام رکھنے کے بجائے کوئی دوسرا بامعنی نام رکھاجائے یا انبیاء کرام اور صحابہ عظام کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے ،تو زیادہ بہترہے۔
جبکہ اسی مادہ سے "زوار"واو پر تشدید کے ساتھ یہ نام رکھ سکتے ہیں،اس کا معنی ہے بہت زیادہ ملاقات کرنے والا اور بہت زیادہ سفر کرنے والا۔