نام کا معنی

زوہان نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
67931
| تاریخ :
2023-09-25
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

زوہان نام رکھنا کیساہے

السلام عليكم ورحمه الله وبركاته
میں نے اپنے بیٹے کا نام زوہان رکھا ہے انٹرنیٹ پر نام دیکھا تو اس کا مطلب الله کا تحفہ تھا اب کچھ ماہ گزرنے کے بعد ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جس میں اس کا مطلب ٹھیک نہیں تھا لہذا مہربانی فرمائیں اور میری رہنمائی کریں کیا یہ نام رکھنا درست ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تلاش بسیار کے باجود اردو اور عربی لغت میں ہمیں اس نام کا کوئی معنی نہیں ملا،لہذا اس طرح بے معنی نام رکھنے کے بجائے انبیاء کرام اور صحابہ عظام کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کریں،یا کوئی دوسرا اچھے معنی والا نام رکھیں،واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67931کی تصدیق کریں
1     3578
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات