ملازمت

کال سینٹر میں ملازمت کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
68094
| تاریخ :
2023-09-28
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کال سینٹر میں ملازمت کرنےکا حکم

میں ایک کال سنٹر میں کام کرتاہوں، اگر لوگ فون کرکے کاروبار اور سرمایہ کاری کے بارے میں معلوم کریں، اور اگر وہ کسی معاملہ میں اتفاق کرکے اسے ہمارے کلائنٹ کی طرف پہنچانے کا کہے تو ہم کیاکریں؟ کیونکہ ہمیں اس کی نوعیت وغیرہ معلوم نہیں ہوتی، تو کیا یہ کاروبارجائز اور اس کی کمائی حلال ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے کام کی نوعیت اور ذمہ داری کی کوئی وضاحت نہیں کی , اور نہ ہی اس کام پر اشکال کی کوئی وجہ بیان کی ہے تاکہ اسے اس کے مطابق جواب دیاجاتا۔
تاہم کال سنٹر اس طرح انتظام چلانے والے ادارے کو کہاجاتاہے، جہاں لوگ اپنی شکایات یا اپنے کے مسائل کے حل کے لئے فون کے ذریعہ رابطہ کرتے ہیں، اور متعلقہ اادارہ (بینک، انشونس کمپنیاں، ٹیلی کام کمپنیاں وغیرہ) مخصوص افراد کو لوگوں کی شکایات سننے اور حل کرنے کے لئے متعین کرکے انہیں باقاعدہ اس کی تنخواہ دیتے ہیں، اسی طرح بعض لوگ باہر ممالک کی اشیاء کی مارکیٹنگ اور اسے فروخت کرنے کے لئے بھی کال سنٹر میں کام کرنے والے افراد کی خدمات لیتے ہیں اور انہیں اس کی کمیشن وغیرہ دی جاتی ہے۔
لہذا اگر سائل کی ذمہ داری حلال اشیاء کی تشہیر یا جائز امور میں لوگوں کی معاونت اور رہنمائی کرنا ہو ، اورمتعلقہ ادارے کے ساتھ اجرت یا کمیشن طے کرنے کا طریقہ کار بھی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پایا ہو ، تو اس طرح ملازمت کرنا اور اس کی اجرت لینا ہر دو امور شرعاجائز اور درست ہے، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدرالمختار :و کل انواع الکسب فی الاباحة سواء علی المذھب الصحیح کما فی البززایة و غیرہا اھ (2/462،ط۔ سعید)
و فیه ایضا : و في الحاوي : سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار ، فقال أرجو أنه لا بأس به و إن كان في الأصل فاسدًا ؛ لكثرة التعامل و كثير من هذا غير جائز ، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام ." اھ (مطلب في أجرة الدلال (6/ 63)،ط. سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68094کی تصدیق کریں
0     1286
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات