حلالہ اور طلاق مغلظہ

انتہائی غصے کی حالت میں تین طلاقیں دینے کا حکم

فتوی نمبر :
68187
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

انتہائی غصے کی حالت میں تین طلاقیں دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کہ میرا نکاح تقریباً 12 سال قبل ہوگیا تھا ،اس نکاح سے ہمارے دو بچے بھی ہیں ،اب گذشتہ ہفتہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران میں نے اپنی بیوی کو تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بول دیے ،الفاظ طلاق یہ ہیں "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں "اور یہ میں نے انتہائی غصہ کی حالت میں کہا ہے،اب معلوم یہ کرنا کہ اس صورت میں کتنی طلاقیں واقع ہوئیں؟ اور اب ہم اپنے کیے پر پشیمان ہیں ،واپس رجوع کرنا چاہتے ہیں ،تو ہمارے درمیان رجوع اور واپسی کیلئے شرعی طریقہ کیا ہے۔




الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصے کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب گھریلو لڑائی جھگڑے کےدوران غصے میں تین مرتبہ اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ""کہہ دیے، تو اس سے اسکی بیوی پرتینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہو چکی ہے ،چنانچہ اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں،اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، جبکہ سائل کی بیوی عدّت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔
جبکہ حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدَّتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے اور حقوقِ زوجیت ادا کرے ، چنانچہ اس کے بعد اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق لئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصے بعد طلاق دیدے،یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کے لئےعورت دوبارہ حلال ہو جائے مکروہِ تحریمی ہے ،اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے ،البتہ بغیر شرط کے حلالہ بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنزیل العزیز : {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ {۔(البقرہ :230)۔
و فی صحيح البخاري: عن عائشة،" ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت، فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: اتحل للاول؟ قال: لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الاول".(5261)۔
و فی الہندیہ: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نکاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية الخ(473/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68187کی تصدیق کریں
0     435
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات