ملازمت

کال سینٹر کی ملازمت اور کاروبار کا حکم

فتوی نمبر :
70154
| تاریخ :
2024-01-05
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کال سینٹر کی ملازمت اور کاروبار کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، میرا نام محمد ذیشان ہے اور میں نے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا کال سینٹر کی کمائی حلال ہے یا حرام ہے ؟ کیونکہ اس میں زیادہ تر جو ہے وہ انشورنس کا کام ہے اور انشورنس کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے ؟ میں خود بھی کال سینٹر میں کام کر رہا تھا ، لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ اس کی کمائی مناسب نہیں ہے تو میں نے چھوڑ دیا اور بند کر دیا ، اب آپ مجھے اس کا جواب دیں ، تاکہ میں پھر اس کے بعد دوبارہ کام کر سکوں یا پھر کچھ اور کام دیکھوں ، حضرت ! اس میں مختلف کمپنیز ہوتی ہیں ، جیسے فائنل ایکسپنس جو کفن دفن کی کیمپین ہیں اور میڈیکیٹ لائف انشورنس مختلف قسم کی چیزیں , آپ تحقیقات کر کے مجھے بتائیں گے تو میں اس کے بعد اپنے کاروبار کی طرف دوبارہ جاؤں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروجہ انشورنس سود ، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً نا جائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ، لہذا سائل کی اصل ذمہ داری بھی انشورنس کے لئے لوگوں کو تیار کرنا ہو تو مذکور ملازمت شرعاً جائز نہیں ، بلکہ سائل پر لازم ہے کہ جلد از جلد دوسرا کوئی ذریعۂ آمدن تلاش کرنے کی فکر کرے اور موقع ملتے ہی فوراً اس ملازمت سے استعفی دیدے ، لیکن جب تک دوسرا کوئی اور ذریعہ آمدن نہیں آجاتا تو مجبوری کی صورت میں مذکور ملازمت جاری رگھنے کی گنجائش ہے ، البتہ اس کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار اور جلد از جلد دوسری جائز ملازمت و غیرہ کی تلاش جاری رکھی جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عن جابر قال:لعن رسول اللہ ﷺآکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال :ھم سواء (ج 2 ص 1052)
و فی تکملۃ فتح الملھم: قولہ" کاتبہ " لان کتابۃ الربا اعانۃ علیہ ومن ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویہ لا یجوز فان کان التوظف فی البنک ما یعین علی الربا کالکتابۃ و الحساب فذلک حرام بوجھین : الاول:اعانۃ علی المعصیۃ والثانی : اخذ الاجرۃ من المال الحرام الخ (ج 2 ص 619)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70154کی تصدیق کریں
0     1350
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات