ملازمت

جعلی سرٹیفکیٹ پر ملنے والی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
70622
| تاریخ :
2024-01-30
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

جعلی سرٹیفکیٹ پر ملنے والی ملازمت کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں گزشتہ 12سالوں سے گریجویشن کا طالبِ علم ہوں ، بار ہا کوشش کے باوجود مجھے کسی نہ کسی وجہ سے فیل کر دیا جاتا ہے ، سالانہ اور ضمنی دونوں امتحانات میں۔
اب عرض یہ ہے کہ چونکہ میرا گریجویشن نا مکمل ہے جس کی وجہ سے مجھے مناسب ملازمت میسر نہیں ، اگر میں جعلی گریجویشن سرٹیفکیٹ بنا لوں تو کسی درجہ مجھے اچھی ملازمت میسر ہوگی اور اسی جعلی سرٹیفکیٹ پر جو معاوضہ ملے گا کیا میرے لئے وہ استعمال کرنا حلال ہو گا ؟براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کیلئےدھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے غیر قانونی طور پر جعلی گریجویشن سرٹیفیکیٹ کا حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں،جس سے سائل کو اجتناب اور جائز طریقہ سے کوئی حلال ذریعۂ آمدن تلاش کرنے کا اہتمام کرنا چاہیئے، تاہم اگر سائل نے ایسا کرلیا اور اس کی بنیاد پر سائل کو کوئی جائز ملازمت ملی اور سائل میں اس ملازمت کی اہلیت اور استعداد موجود ہو اور دورانِ ملازمت مفوضہ امور کی انجام وہی دیانت داری کے ساتھ ادا کرتا ہو تو ایسی صورت میں اس ملازمت سے حاصل شدہ رقم سائل کیلئے حرام نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ الآیۃ (آیت 2 سورۃ المائدۃ)
وفی مسند أحمد: عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ، أن رسول اللہ ﷺ قال: من حمل علینا السلاح فلیس منا، ومن غشنا فلیس منا (15/232)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ لأن الغش حرام) ذکر فی البحر (إلی قولہ) إذا باع سلعۃ معینۃ، علیہ البیان وإن لم یبین قال بعض مشایخنا یفسق وترد شھادتہ الخ (کتاب البیوع ج 5 صـ 47 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70622کی تصدیق کریں
0     886
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات