تجہیز و تکفین

غسلِ میت کا صحیح اور مسنون طریقہ

فتوی نمبر :
7063
| تاریخ :
2009-08-29
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

غسلِ میت کا صحیح اور مسنون طریقہ

براہِ کرم غسلِ میت کا صحیح طریقہ تفصیل سے بتا دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غسلِ میت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے میت کو ایک ایسے پاک صاف تخت پر لٹایا جائے جسے تین یا سات مرتبہ دھونی دی گئی ہو ، اور موٹی ایسی چادر اوپر ڈال دی جائے ، جس کے ذریعے سے ستر چھپ سکے، پھر میت کے کپڑے اتار دیئے جائیں ، پھر بائیں ہاتھ پر کپڑا باندھ کر استنجاء کرایا جائے ، پھر مسنون طریقہ سے وضو کروایا جائے ، اس کے بعد بیری کے پتّوں کے ساتھ جوش دیے ہوئےنیم گرم پانی سے سر کو دھو لیا جائے ، پھر بائیں کروٹ پر لٹا کر جسم کے دائیں حصے کو ، اور دائیں کروٹ لٹاکر بائیں حصے کو تین تین مرتبہ دھولیں ، پھر میت کے سر کے نیچے ہاتھ رکھ کر ہلکا سا اٹھائیں ، اور پیٹ پر ہاتھ ملیں ، اگر کوئی نجاست نکلے تو دوبارہ استنجاء کر وائیں ، وضو اور غسل کو لوٹانے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و يوضع) كما مات (كما تيسر) في الأصح (على سرير مجمر وترا) إلى سبع فقط فتح (ككفنه) و عند موته فهي ثلاث لا خلفه و لا في القبر (و كره قراءة القرآن عنده إلى تمام غسله) عبارة الزيلعي حتى يغسل و عبارة النهر قبل غسله (و تستر عورته الغليظة فقط على الظاهر) من الرواية (و قيل مطلقا) الغليظة و الخفيفة (و صحح) صححه الزيلعي وغيره (و يغسلها تحت خرقة) السترة (بعد لف) خرقة (مثلها على يديه) (2/ 194)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ مرغوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7063کی تصدیق کریں
0     791
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات